او اور اے لیول کے امتحانات اب اکتوبر نومبر میں ہونگے
سکینڈری اور ہائر سکینڈری کے امتحانات اب جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں
کرونا کی روزبروز بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث طے شدہ شیڈول بھی بدل رہے ہیں نویں تا بارھویں تک سکول و کالج کھولے گئے مگر اچانک صورتحال قابو سے باہر ہو گئی تو اچانک انہیں بند کرنا پڑا اسی طرح انٹر بورڈ کمیٹی نے نویں تا بارھویں امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا مگر اسے بھی واپس لے لیا گیا ہے اب بھی کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا ہے اگر صورتحال سنبھل گئی تو جولائی اگست میں لیے جا سکتے ہیں لیکن فیصلہ آئندہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا جائے گا اسی طرح اے لیول اور او لیول کے امتحانات بارے حکومت کا مصم ارادہ تھا کہ انہیں ہر حال میں منعقد کیا جائےگا مگر اب فیصلہ بھی واپس لینا پڑا ان کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اب یہ بھی منعقد نہیں ہونگے اور اکتوبر نومبر کے سیشن میں ہونگے البتہ اے ٹو کے بارئے میں لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے کہ ایسے طالب علم جو بیرون ممالک داخلے کے خواہاں ہیں وہ یہ چانس لے لیں مگر ایک سنٹر میں پچاس سے زائد طالب علم امتحان نہیں دیں گے اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا