ترقی کے لیے محکمانہ پرموشن کمیٹی کی میٹنگ آٹھ اگست کو ہوئی تھی تمام خواتین لیکچررز کی اپنی سیٹیں اپ گریڈ کر کے ایڈجسٹ کیا گیاہے ترقی پانے اور من پسند پوسٹنگ پر اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے منارک باد
لاہور(نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ آف دی پنجاب محکمہ۔ہائر ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ خواتین لیکچررز کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی دے کر انہیں اپنے ہی کالجوں میں سیٹیں اپ گریڈ کر کے ان پر پوسٹ کر دیا گیا ہے انہیں ترقی دینے کا فیصلہ آٹھ اگست2023 کی محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ضروری کاروائی کے بعد انہیں پوسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ترقی اور من پسند پوسٹنگ پر اتحاد اساتذہ پاکستان نے ان خواتین کو مبارکباد پیش کی ہے