2024 HED News Latest News

ٹرانسفر فسٹ راونڈ میں پانچ سو ستائیس کالج اساتذہ کے تبادلے خواتین کو بوائز کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا

ٹرانسفر فسٹ راونڈ میں پانچ سو ستائیس کالج اساتذہ کے تبادلے خواتین کو بوائز کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سالانہ ٹرانسفرز کے پہلے راؤنڈ میں 527 کالج اساتذہ لیکچررز و اسسٹنٹ پروفیسر مرد و خواتین کے تبادلے ان کے چوائس کے اسٹیشن پر کر دئیے ہیں ان میں 190 مرد لیکچررز 208 خواتین لیکچررز 65 مرد اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 64 خواتین اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں باوجود احتجاج کے ہائر ایجوکیشن کی انتظامیہ اس بات کو نہیں مانتی کہ کو ایجوکیشن کالجز دراصل مردانہ کالجز ہیں اور یہاں استحقاق مرد لیکچررز یا اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا ہے اور مناسب مرد نہ ملنے کی صورت میں خواتین کو ان ڈیپوٹیشن ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے مگر دستیاب ہونے کے باوجود مردوں کی سیٹوں پر فیمیل کو پہلی ترجیح دی گئی ہے اہل دانش کا یہ خیال ہے کہ حکومتیں اہلکار ایک منفی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر یہ سب کچھ کر رہی ہے ایسے ہی جیسے انہوں نے سکولز سیکٹر میں نجکاری کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پہلے پانچ چھ سال اساتذہ کی بھرتی روک دی اور کچھ سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بہت کم رہ گئی نیتجے کے طور پر اساتذہ نہ ہونے کی بنا پر وہاں انرولمنٹ کم رہ گئی انرولمنٹ کم ہونے کا بہانہ بنا کر ان کو نا کام ادارے قرار دے کا آؤٹ سؤرس کر دیا

17-malefemale-lec1819-first1819-male

Related posts

بدعہدی کی گئی کٹوتی کی رقم فی الفور واپس دلائی جائے ورنہ احتجاج ہوگا پیپلا کی پریس کانفرنس

Ittehad

سیکرٹری لاہور بورڈ کا عارضی چارج اطہر منیر کے سپرد

Ittehad

پنڈی والی خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز اور محکمہ کے درمیان طے پا گیا ان کی بھی پرموشن ہو گی تو دوسروں کا نوٹیفیکیشن ہو گا

Ittehad

Leave a Comment