2024 HED News Latest News

ٹرانسفر فسٹ راونڈ میں پانچ سو ستائیس کالج اساتذہ کے تبادلے خواتین کو بوائز کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا

ٹرانسفر فسٹ راونڈ میں پانچ سو ستائیس کالج اساتذہ کے تبادلے خواتین کو بوائز کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سالانہ ٹرانسفرز کے پہلے راؤنڈ میں 527 کالج اساتذہ لیکچررز و اسسٹنٹ پروفیسر مرد و خواتین کے تبادلے ان کے چوائس کے اسٹیشن پر کر دئیے ہیں ان میں 190 مرد لیکچررز 208 خواتین لیکچررز 65 مرد اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 64 خواتین اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں باوجود احتجاج کے ہائر ایجوکیشن کی انتظامیہ اس بات کو نہیں مانتی کہ کو ایجوکیشن کالجز دراصل مردانہ کالجز ہیں اور یہاں استحقاق مرد لیکچررز یا اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا ہے اور مناسب مرد نہ ملنے کی صورت میں خواتین کو ان ڈیپوٹیشن ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے مگر دستیاب ہونے کے باوجود مردوں کی سیٹوں پر فیمیل کو پہلی ترجیح دی گئی ہے اہل دانش کا یہ خیال ہے کہ حکومتیں اہلکار ایک منفی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر یہ سب کچھ کر رہی ہے ایسے ہی جیسے انہوں نے سکولز سیکٹر میں نجکاری کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پہلے پانچ چھ سال اساتذہ کی بھرتی روک دی اور کچھ سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بہت کم رہ گئی نیتجے کے طور پر اساتذہ نہ ہونے کی بنا پر وہاں انرولمنٹ کم رہ گئی انرولمنٹ کم ہونے کا بہانہ بنا کر ان کو نا کام ادارے قرار دے کا آؤٹ سؤرس کر دیا

17-male female-lec 1819-first 1819-male

Related posts

چھوٹے ملازمین کی حد تک سیکریٹریٹ با اختیار۔گریڈ سترہ تا بیس لاہور سے ہی ڈیل ہونگے

Ittehad

اساتذہ کا بھر پور احتجاج دیکھ کر وائس چانسلر  اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔

Ittehad

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس نو سو پچانوے ہوگیا ہائر سیکنڈری لیول تک تمام تعلیمی ادارے سترہ نومبر تک بند کرنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment