سرگودھا ضلع میں ایک سو تیس خوشاب میں اسی میانوالی میں ستر اور بھکر میں ایک سو بیس آسامیاں ہیں ان میں سے بیس آسامیاں اقلیتوں اور بارہ معذوروں کے لیے مخصوص ہیں باقی تین سو اڑسٹھ اوپن میرٹ کے لیے ہیں
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سی ٹی ایز کی بھرتی کے لیے جو اشتہار دیا ہےان میں سے چار سو آسامیاں سرگودھا ڈویژن کو الاٹ کی گئی ہیں مزید تقسیم کے حوالے سے ایسے ہے کہ ان میں سے ضلع سرگودھا کےلیے اوپن میرٹ پر 119 اقلیتوں کے لیے 7اور چار جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے چار آسامیاں مخصوص ہیں خوشاب ضلع کو اسی آسامیاں دی گئی ہیں جن کی مزید تقسیم یوں ہےکہ چوہتر آسامیاں اوپن میرٹ چار اقلیتوں اور دو معذور افراد کےلیے ہیں ضلع میانوالی کو ستر آسامیاں دی گئی ہیں ان ستر میں سے پینسٹھ اوپن میرٹ تین اقلیتوں اور چار معذور افراد کے لیے مخصوص ہیں ضلع بھکر کی ایک سو بیس آسامیاں ہیں جن میں سے ایک سو دس اوپن میرٹ چھ اقلیتوں اور چار معذوروں کے لیے مخصوص ہیں یوں سارے ڈویژن میں چار سو آسامیوں میں سے تین سو اڑسٹھ اوپن میرٹ بیس اقلیتوں اور بارہ معذوروں کے لیے مخصوص ہیں