2022 College News Latest News

  گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو میں جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد

کل۔مورخہ تین دسمبر دو ہزار بائیس گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو میں جلسہ عطائے اسناد منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری نعیم غوث تھے ڈائریکٹر پلاننگ و بجٹ پروفیسر صفدر عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن محترمہ نورین اختر پطور مہمانان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے علاؤہ ازیں لاہور کے بہت سے زمانہ و مردانہ کالجز کے پرنسپل و پروفیسرز مہمانان گرامی کےطور پر شریک محفل تھے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے کالج کی پرنسپل پروفیسر انجم نظامی نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں انہوں نے سال 2015 تا تاحال اپنی زیر نگرانی ہونے والی تدریسی ،غیر نصابی سرگرمیوں اور کالج میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خصوصی تذکرہ کیا خاص طور پر طالبات کی تعداد پانچ سو سے بڑھا کر دو ہزار تک لے جانا ایف اے ایف ایس سی،ائی سی ایس اور اے ڈی پی کے ساتھ ساتھ چار مضامین ،پولیٹکل سائنس،اسلامیات تاریخ اور عمرانیات میں بی ایس کلاسز کا اجراء شامل ہے انہوں نے مہمان خصوصی کی خصوصی توجہ کےلیے ذکر کیاکہ اگرچہ  عمارت میں کشادگی لائی گئی مگر طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید کمروں اور کھیل کے گراؤنڈ کی اشد ضرورت ہے اس کے بعد مہمان خصوصی سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے 2015 سے 2021تک کی طالبات کو ڈگریاں  ،اور پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز عطا کیے غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو یادگاری شیلڈ ز سے نوازا گیا مہان خصوصی ،مہمانان اعزاز کو بھی ادارہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ ز پیش کی گئیں آخر میں مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں ادارے کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے ادارہ کو درپیش مشکلات کے حل میں ہر ممکن  تعاون  کی یقین دھانی کروائی اختتام پر مہمانوں کو ایک پر تکلف لنچ پیش کیا گیا

Related posts

پرائیویٹ اداروں میں بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم پر پابندی عائد

Ittehad

فپواسا پنجاب کی کال پر 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات سپیشل الاونس کے لیے احتجاج کریں گی

Ittehad

بڑی یونیورسٹیوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment