جن کی ترقی کا فیصلہ ہو گیا ان کو مبارکباد اور جن کی آج شام تک متوقع ہے ان کو پیشگی مبارک
لاہور(نمائندہ خصوصی) شیڈول کے مطابق کل مورخہ اکیس جون 2023 ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ،نمائندہ ایس اینڈ جی اے ڈی ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن اور سیکشن آفیسر کنفیڈنشل ہائر ایجوکیشن بطور ممبران شریک ہوئے خواتین لیکچررز کے سنیارٹی نمبر 511 تا 1101 کے ترقی کے کیسز میں سے تقریباً دو سو خواتین کے کیسز زیر بحث آئے اور ان کی ترقی کا فیصلہ ہو گیا بقیہ چار سو کیسز کے بارے خیال کیا جا رہا ہےکہ وہ آج مکمل کیسز پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے اور یہ بھی ترقی پا جائیں گی