2023 Latest News University / Board News

یونیورسٹی اساتذہ کو تنخواہ کا 150فیصد ٹیچنگ الاونس دیا جائے اور پندرہ فیصد ڈسپیرٹی الاونس  یونیورسٹی اساتذہ کو بھی دیا جائے  فپواسا

ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس 25 فیصد گریڈ 1 تا 19 کےنہیں لے  یونیورسٹی اساتذہ کو جد وجہد کے دے تو دیا مگر گیارہ ماہ بعد اور پندرہ فیصد کا راستہ روک دیا گیا ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا دروازے گریڈ بیس اور اوپری گریڈ کے ملازمین پر بند ہے لیکن وفاق کے ایسے ملازمین جو ایگزیکٹو  الاونس نہیں لے رہے ان پر کھول دیا گیا

 سینئر بیوروکریسی سپشل ایگزیکٹو الاونس ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ اور جونئیر بیوروکریسی تنخواہوں کا 150 فیصد ایگزیکٹو الاونس لے رہے ہیں سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین یوٹیلیٹی الاونس لے رہے جن سے یونیورسٹی کے ملازمین دیگر عام ملازمین کی طرح محروم چلے آ رہے ہیں  

فپواسا کے پنجاب ۔کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم ۔کا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط

لاہور(نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا،) پاکستان بھر کے یونیورسٹی اساتذہ کی منتحب نماہندہ تنظیم ہے جسے تمام یونیورسٹیوں کے منتخب نمائندے مل کر بناتے ہیں ڈاکٹر اظہر نعیم جو حالیہ انتخابات میں پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے انہیں فیڈریشن کا بھی پنجاب کا صدر چن لیا گیا ہے انہوں نے موجودہ ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک خط لکھا ہے جس میں سپشل بیوروکریسی اور میانہ بیوروکریسی کو حاصل مراعات کا یونیورسٹی اساتذہ کے ساتھ تقابلی جائزہ لیتے ہوئے کچھ مطالبات کیے ہیں جن میں سر فہرست ایگزیکٹو الاونس کی طرز پر یونیورسٹی اساتذہ کے لیے  150فیصد ٹیچنگ الاونس طلب کیا ہے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس  گریڈ بیس سے اوپری گریڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے اور گریڈ ایک سے انیس تک کے سرکاری ملازمین کو چالیس فیصد تک  مل رہا ہے اسے یونیورسٹی اساتذہ کو پچیس فیصد تک محدود ۔کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ روکا گیا پندرہ فیصد یونیورسٹی ملازمین کو بھی دینے کے احکامات جاری کیے جائیں

Related posts

اگلے تعلیمی سال سے سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ ہوگا

Ittehad

ایچ ای سی کا مختلف یونیورسٹیوں میں فاصلاتی تعلیم بند کرنے کا اعلان

Ittehad

راشد ارشاد ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔مریم طارق کے تعیناتی کے احکامات منسوخ

Ittehad

Leave a Comment