2021 Latest News Obituary

سابق ڈائریکٹر پنڈی ڈویژن پروفیسر جہاں زیب خان انتقال کر گئے

سابق ڈائریکٹر پنڈی ڈویژن اور حالیہ ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد جہاں زیب خان کل شام انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی وہ چوبیس جولائی انیس سو پینسٹھ میں فیصل آباد کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ان کا شعبہ تاریخ تھا اہل علم اور صاحب رائے انسان تھے قابلیت کے بل بوتے پر 2015 کے پبلک سروس کمیشن کے بیج میں ڈائریکٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوئے کچھ عرصہ کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر تعلیمات تعینات ہوئے مگر وقت کے ساتھ چل نہ سکے اور واپس آبائی شہر فیصل آباد چلے آئے ذیا بیطس اور  بلند فشار خون کے مریض تھے ایک دو روز قبل ہی کالج میں خوش وخرم دوستوں کے ساتھ محفل میں شریک رہے آج شام دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا دوستوں کے دوست ملنسار اور شگفتہ مزاج انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

Related posts

ڈائریکٹر گوجرانولہ ڈویژن کا ایڈیشنل چارج صہیب انور رانا کے سپرد 

Ittehad

راولپنڈی کی خواتین لیکچررز کو سولہ کروڑ سے زائد کے بقیہ جات کی ادائیگی 

Ittehad

پنجاب بھر میں ضلعی صدر مقامات پر احتجاجی ریلیاں

Ittehad

Leave a Comment