2020 HED News Latest News

ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب


امیدواران 24 جنوری تک درخواستیں دیں جدید تقاضے پورے کرنے والے ہی منتخب ہونگے

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 9 ڈویژنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے 24 جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں سلیکشن کمیٹی تشخیص کرنے والوں کا ایک پینل نامزد کرۓ گی جو اپنے کام میں آزاد ہوگی وہ قابلیت کا ایک ٹیسٹ لیں گے ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر 27 امیدوار (3فی ڈویژن) شارٹ لسٹ کیے جائیں گے یہ عمل 18 فروری تک مکمل ہو جائے گا سلیکشن کمیٹی تمام امیدواران کے انٹرویو کرۓ گی جو 21 اور 22 فروری کو منعقد ہونگے دوران انٹرویو ہر امیدوار ایک پریزنٹیشن بھی دۓ گا ہر ڈویژن کے امیدواران کی ترجیحات کی بنیاد پر بنائی گئی لسٹ حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو منظور ی کیلئے بھجوائی جاۓ گی 

Related posts

پرنسپلز گذشتہ دس سال کے دوران اپنے کالج کے ٹیچنگ سٹاف میں سے غائب ہونے والوں کا ڈیٹا فراہم کریں

Ittehad

ریٹائرڈ اساتذہ کے لیو انکیشمنٹ کے سیکڑوں کیسز مرض التوا میں پڑے ہیں

Ittehad

گورڈن کالج راولپنڈی بھی نجی تحویل میں دینے کی تیاریاں ۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل مسترد

Ittehad

Leave a Comment