لاہور؛- لاکاس سکول پیراگون سٹی لاہور برانچ کی انتظامیہ پر فیس جمع نہ کروانے پر بچوں کو ہراساں کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تناسر منہاس جو ایک بچے کے والد ہیں نے پولیس کو بتایا کہ سکول انتظامیہ عدالتی اور حکومتی کے باوجود ناجائز اضافہ کرکے فیس وصول کرنا چاہتی تھی ۔فیس نہ دینے پر بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔لاہور کے تھانہ برکی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔