2020 Akhbaar Latest News

اج کا اخبار۔تقریبات ۔الیکشن ۔انتقال پرملال

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات چار گروپوں میں مقابلہ

پولنگ 18فروری کو ہو نگے سابق صدر اے ایس اے کا گروپ بھی مقابلے میں شامل

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات حسب روایت 18 فروری کو منعقد ہو رہے ہیں اس مرتبہ مقابلہ چار گروپوں میں ہے ایک گروپ کی سربراہی شعبہ کشمیریات کے ڈاکٹر اصغر اقبال کر رہے ہیں ٹیچرز فرنٹ کی جانب سے شعبہ الیکٹریکل انجینیرنگ کے ڈاکٹر محمد اظہر نعیم صدارتی امیدوار ہیں تیسرے گروپ کی جانب سے شعبہ اکنامکس کے پروفیسر ممتاز انور بطور صدر انتحاب لڑ رہے ہیں یہ گزشتہ برس صدر منتخب ہوئے تھے چوتھے گروپ کے پہلے کالج آف کامرس کے ڈاکٹر ذوالفقار احمد صدارتی امیدوار ہیں ایگزیکٹو ممبرز کی آٹھ سیٹوں کے لیے مختلف گروہوں کے 31 امیدوار ہیں قائد اعظم کیمپس کی نشستوں کیلئے 23 جبکہ علامہ اقبال کیمپس کیلئے اٹھ امیدوار میدان میں ہی

سوشل سائنسز میں تخقیق پر اسلامیہ کالج کوپر روڈ قومی کانفرنس وزیر ہایر ایجوکیشن یاسر ہمایوں مہمان خصوصی

وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو ڈاکٹر بشری مرزا ڈائریکٹر کالجز سخاوت ڈوگر ،پروفیسر رانا اسلم پرویز پرنسپلاسلامیہ کالج سول لائنز لاہور ،ڈپٹی ڈائریکتر جہان زیب مرزا ،پرنسپل فوزیہ ناز تقریب کے مہمانان میں نمایاں تھے

کل مورخہ ۱۲ فروری ۲۰۲۰ اسلامیہ کالج برائے خواتیں کوپر روڈ لاہور میں پہلی قومی کانفرنس جس کا موضوع تھا سوشل سائنسز میں تخقیق ،کا انعقاد کیا گیا مقریرین نے اپنے اپنے اندازمیں عصری تقاضون کے مطابق اس کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا

گورنمنٹ کالج اف سائنس وحدت روڈ لاہور میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد ڈی پی ٓائی کالجز پروفیسر جہانگیر مہمان حصوصی تھے

کریکڑانضمام الحق کا اسلامیہ کالج سول لائنز کا تبلیغی دورہ

سابق وکٹ کیپر زولقرنین بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اپنے خظاب میں فکر اخرت پہ سبق اموز گفتگو کی

اتحاد اساتذہ کے رہنما طفیل گوندل کی والدہ کا انتقال پر ملال

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے استاد پروفیسر طفیل گو ندل کی والدہ محترمہ کل قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں اتحاد اساتذہ کے تمام کارکنان جناب طفیل گوندل سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کر گئے

Ittehad

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ تیس اگست سے تیس ستمبر کے دوران ہونگے

Ittehad

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا سے جاں بحق

Ittehad

Leave a Comment