2020 HED News Latest News

کالجز فنڈز کی سٹریم لائنگ کے امکانات کیلیے جائزہ کمیٹی کا قیام ۔۔۔ لمحہ فکریہ

الف ّ۔۔۔۔ کمیٹی کالج فنڈز کی سٹریم لائنگ کے امکانات کا جائزہ لے گی

ب۔۔۔۔ ریکارڈ رکھنے کے مقصد سے موثر انتظام اور شفافیت کے ساتھ کالج فنڈز کو سٹریم لائن کرنا

پ ۔۔۔ کالج فنڈز کے موثر استعمال کے لیے پالیسیاں بنانا اور ایس۔ او۔ پیز وضع کرنا۔

ج ۔۔۔ غیر استعمال شدہ فنڈز کی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز مرتب کرنا

د ۔۔۔موثر فیصلہ سازی کے کیے دستیاب فنڈز کی ڈیجیٹلائزیشنکے لیے میکانزم وضع کرنا

ر۔۔۔فنڈز کے موثر پورٹ فولیومینجمنٹ کے لیے پائیدار اور موثر سرمایہ کاری کی پالیسی وضع کرنا

س ۔۔ فنڈز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے طریقہ کار بنانا

یکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کالج میں جمع ہونے والے فنڈز کی سٹریم لائنگ کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ کی سربراہی میں کام کرۓ گی ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ فنانس ،ڈپٹی سیکرٹری آڈٹ ،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ،پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور،پرنسپل گورنمنٹ جناح ڈگری کالج برائے خواتین مزنگ لاہور،نذیر احمد نعیم اور مسمات کوثر جبیں سیکشن آفیسر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ممبران میں شامل ہو نگے

بادی النظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب یہ کالجز اور طالب علموں کی فلاح کی خاطر کیا جا رہا ہے مگر دوسرا نظریہ رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ یہ دراصل کالجوں کے اندر موجود فنڈز کا پتہ چلا نے انہیں اکٹھا کرنے اور انہیں اپنے حکومتی مقاصد کے لیے خرچ کرنا ہے اگر یہ خدشات درست ثابت ہوئے تو ان کالجوں کے طلبا اور طالبات کے ساتھ ناانصافی ہوگی

کمیٹی کا پہلا اجلاس ۲۴ فروری کو ۱۱بجے سول سیکریٹریٹ کو ایڈ یشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ فنانس کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے اس اجلاس کی کاروائی کے بعد اس کے مقاصد اور خد و خال واضع ہوں گے

Related posts

تہتر مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز  پچیس اپریل تک بھجوانے کا حکم

Ittehad

سیکرٹری بورڈز کی چار اور کنٹرولر بورڈ کی سات آسامیاں خالی۔خواہشمند اپلائی کریں

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے سیٹیں بڑھانے کے لیے محکمہ کا ایڑی چوٹی کا زور

Ittehad

Leave a Comment