2020 Latest News Press Releases

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

اساتذہ انچارج پرنسپل پروفیسر احمد حسن کے ساتھ ہیں جنہیں ہٹایا گیا


آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی کے کالج اساتذہ نے حکومت کے اس نوٹیفکیشن کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے مطابق کالج کے انچارج پرنسپل پروفیسر احمد حسن کو عہدے سے ہٹا کر چارج میاں محمد سجاد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے سپرد کر دیاگیا ہے ویسے غیر جانبدار جائزہ لیا جائے تو محکمہ ہائر ایجوکیشن کا میاں ساجد شاہ گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جبکہ گورنمنٹ کالج میانوالی میں گریڈ بیس کے ایک اور گریڈ انیس کے چار ایسوسی ایٹ پروفیسر موجود ہیں ان پانچوں کو  چھوڑ کر گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر کو چارج دینا سمجھ سے بالاتر ہے آج کالج کے اساتذہ کی اکثریت اس پر متفق نظر آئی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو  طور پرنسپل تسلیم نہیں کریں گے پروفیسر احمد حسن کو ہٹانے کے پیچھے سٹوری یہ ہے کہ موصوف میاں محمد ساجد شاہ نے کالج انتظامیہ کو کہا کہ آپ کے پاس لکڑی پڑی ہے فرنیچر بنوا لیں پھر بعد میں تصاویر بنا کر وزیر تعلیم کو دیکھا دی کہ گڑ بھڑ ہوئی ہے ذمہ دار کو فارغ کر دیا جائے  اور چارج کے آرڈر اپنے بنوائے گئے 

Related posts

چیرمین تعلیمی بورڈ ملتان کے لیے اہل امیدواران سے تئیس اپریل تک درخواستیں طلب

Ittehad

فیز ون میں ٹرانسفر ہونے والے خواتین و حضرات تین اگست تک جوائن کر لیں ورنہ۔۔۔۔

Ittehad

حافظ آباد میں ایک اور پاکھنڈ یونیورسٹی کا قیام

Ittehad

1 comment

MUHAMMAD SHAFIQ January 29, 2020 at 11:01 pm

Nice

Reply

Leave a Comment