2020 HED News Latest News Obituary

ڈاکٹر حفیظ الرحمن طاہر تونسوی انتقال کر گئے۔

نامور محقق شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر طاہر تونسوی کل رات 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئےان کا اصل تو حفیظ الرحمن تھا طاہر تخلص تھا اور تونسہ کی سر زمین سے نسبت کی بنا پر تونسوی مشہور تھے 1948 میں تونسہ ڈیرہ غازی خان میں ملک خدا بخش کے پیدا ہوئے میٹرک ڈیرہ غازی خان اور انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ کالج ملتان سے پاس کیا ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی کے ادارے اورینٹل کالج سے کیا سید محمود حسن رضوی احوال و آثار پر مقالہ ڈاکٹر خواجہ زکریا کی زیر نگرانی لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی 1974 میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں بطور لیکچرار وابسطہ ہوئے محتلف کالجوں میں درس و تدریس کی خدمات سر انجام دیں ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن تعینات ہوے ملتان اور فیصل آباد میں بطور چیرمین خدمات سر انجام دیں گورنمنٹ کالج لاہور بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرگودھا یونیورسٹی سے منسلک رہے ساری عمر لکھتے رہے ان کی مطبوعہ تصانیف میں ملتان میں اردو شاعری ٫ اقبال اور مشاہیر ٫ مسعود حسن رضوی ادیب حیات اور کارنامے ڈاکٹر فرمان فتح پوری احوال و آثار ٫ طنز ومزاح ٫ تاریخ تنقید ٫ دنیاے ادب کا عرش ٫ شجر سایہ دار صحرا کا٫ ہم سفر بگولوں کا ٫ فیض احمد فیض ٫ تحقیق و تنقید اقبال اور سلیمان ندوی٫ ڈاکٹر سلیم اختر ٫ خواجہ غلام فرید اقبال اور عظیم شخصیات خاص طور پر قابل ذکر ہیں

Related posts

اتحاد اساتذہ لاہور ڈویژن کے امیدواران

Ittehad

تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت لانے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش

Ittehad

تین سو چودہ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment