2020 HED News Latest News

پنجاب یونیورسٹی دھونس دھاندلی کی آماجگاہ

فیکلٹی سیٹوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان غیر قانونی بھی ہے اور غیر اخلاقی بھی


گزشتہ سال کے اواخر میں سینٹ انتخابات برائے 15 فیکلٹی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوۓ ابتدا میں ہی اتحاد اساتذہ کا پلہ بھاری نظر آ رہا تھا تو یونیورسٹی انتظامیہ کے بعض اہل کاروں جن کا واضح طور پر جھکاؤ ایک پارٹی کی طرف تھا کے ساتھ سازباز کرکے عدالت میں بھجوایا گیا جب الیکشن کے اٹھارہ میں سے سترہ مراحل طے پا چکے تھے ایک سازش کے تحت رجسٹرار کا یہ بیان دینا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے دوبارہ الیکشن کے لیے تیار ہیں ایک سوچی سمجھی سکیم کا حصہ دیکھائی دیتا ہے عام حالات میں ایسے مواقع پر غیر جانبدار آفیسر اپنے اقدامات کا دفاع کرتا اور کہتا کہ آخری مراحلے پر الیکشن روکنا کسی طرح مناسب نہیں ایک طرف ایک شخص اور دوسری طرف 3752 افراد ہیں ایک شخص کو انصاف دینا گویا ان سب سے ناانصافی ہوگی مگر یہاں تو معاملہ ہی ک کچھ اور تھا۔۔۔۔۔ اب جبکہ اتحاد اساتذہ عدالت میں ہے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی جانب سے الیکشن کے دوبارہ انعقاد کا آغازکیا گیا ہے جو غیر قانونی بھی ہے اور غیر اخلاقی بھی ۔۔مگر یہ کیا جا ریا ہے  

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر تعینات ۔قائم مقام وائس چانسلر ہونگے

Ittehad

سینیئر رہنما اتحاد اساتذہ فرخ محمود کھوکھر مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کا یو ٹرن ۔چند روز قبل کیا گیا سمسٹر سسٹم کا فیصلہ واپس ۔اینول سمسٹر ہی رہے گا

Ittehad

Leave a Comment