HED News

تعلیمی بورڈز میں 7 سیکریٹری اور3 کنٹرولرز کی خالی آسامیوں کے درخواستیں طلب

حکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں سات سیکرٹریز اور تین کنٹرولر امتحانات کی آسامیاں خالی پڑی ہیں تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ٫ بہاولپور ٫ فیصل آباد ٫ گوجرانولہ٫ لاہور٫ ساہیوال اور سرگودھا میں سیکرٹری اور ڈیرہ غازی خان٫ لاہور اور راولپنڈی میں کنٹرولر امتحانات کی آسامیاں خالی پڑی ہیں گریڈ 18یا 19 کے سکول ٫ کالج اور صوبائی انتظامیہ کے افسران اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں قابلیت کا کم از کم معیار ایم اے ایم ایس سی رکھا گیا ہے لیکن ڈاکٹریٹ تعلیم رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی امیدوار کی سروس کے پانچ سال باقی ہونا چاہیے امیدوار کا تین سال کا انتظامی تجربہ ہونا چاہیے ایسے امیدوار جو ایک مرتبہ ان پوسٹوں پر رہ چکے ہوں دوبارہ اپلاہی کر سکتے ہیں مگر دو مرتبہ رہ چکنے والے اپلائی نہیں کر سکتے معیار پر پورا اترنے والے خواہشمند امیدوار اپنے سرٹیفکیٹ ٫ ڈگریوں ٫ ڈپلومہ٫ تجربہ کے سرٹیفکیٹ٫ قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیوں٫سی وی میں اہلیت کا معیار بارے واضح طور پہ درج ہو بمعہ تازہ ترین فوٹو کے محکمہ کے متعلقہ آفیس کو 3 جنوری تک ارسال کریں 


Related posts

گریڈ انیس کی لیڈی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ان لائن ٹرینگ شروع ہو گئی

Ittehad

ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن راولپنڈی حافظ فضل الرحمان فارغ۔چارج ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کے سپرد

Ittehad

ترقی کی رینج میں اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے کیسز طلب

Ittehad

Leave a Comment