2023 HED News Latest News

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال ،گریڈ اٹھارہ سے انیس مردانہ کیسز کل سیکرٹری سروسز کو پہنچ جائیں گے

گریڈ  انیس سے بیس مردانہ کیسز سنیارٹی نمبر 93 تا 170 اور سابقہ ڈیفرڈ کیسز  آنٹی کرپشن کلیرنس کے لیے بھجوا دئیے گئے خواتین کےانیس سے بیس کے پہلے سے بھجوائے جا چکے ہیں اگلے ہفتے میں پی ایس بی ون اور ٹو میں پیش ہونے کا امکان 

لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان کے ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ  سے انیس میں ترقی کے لیے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 818 تا 965 تک کے کیسز بمعہ سابقہ ڈیفرڈ کیسز کی سکروٹنی کے بعد کل سیکرٹری سروسز کے کنفیڈریشنل سیل کو بھجوا دئیے جائیں گے گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر ز سنیارٹی نمبر 93 سے 170 تک کے کیسز بمعہ سابقہ ڈیفرڈ کیسز آنٹی کرپشن کو بھیج دئے گئے ہیں یہاں 48 کیسز کی لسٹ دی جا رہی ہے متعلقین اس میں اپنا شناختی کارڈ کا نمبر ضرور چیک کر لیں غلط  ہونے کی صورت میں نادرہ تصدیق نہ کرئے تو یہ مسترد ہو جاتا ہے خواتین کے کیسز پہلے سے بھجوا دئیے گئے ہیں امید کی جا رہی ہے کہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں بی ایس بی ون اور ٹو کی میٹنگز میں یہ کیسز فیصل ہو جائیں گے 

Related posts

مردانہ انیس سے بیس میں ترقی کے بیس کیسز اور طلب کر لیے گئے

Ittehad

فپواسا پنجاب کی کال پر 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات سپیشل الاونس کے لیے احتجاج کریں گی

Ittehad

جوائنٹ ایکشن کمیٹی پے اینڈ سروس پروٹیکشن ملتان کا اجلاس،احتجاج کے انتظامات کا جائزہ

Ittehad

Leave a Comment