2020 HED News Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ کے دو رہنما ریٹائر ہوگئے


طارق فیروز اور غلام شبیر بڈانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

تحاد اساتذہ کے رہنما اور گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر طارق فیروز مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد 31 جنوری 2020 کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے تقریباً 34 برس محکمہ ہائر ایجوکیشن کی خدمت کی طارق فیروز ہمہ جہت شخصیت ہیں ملازمت کے آغاز سے ہی اتحاد اساتذہ سے منسلک ہو گئے اور ہر اونچ نیچ میں اتحاد اساتذہ کے ساتھ رہے ہمیشہ ایسوسی ایشن کی گرمیوں میں بھرپور حصہ ڈالا   اساتذہ کے حقوق کی بازیابی میں ان کے کردار کو یاد رکھا ہے اساتذہ برادری کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف کیلئے اتحاد اساتذہ فیصل آباد ڈویژن نے تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا جس میں ڈویژنل عہدیداروں دوستوں کے علاوہ مرکزی رہنماوں نے بھی شرکت کی  پروفیسر طارق فیروز نے بطور لیکچرر یکم دسمبر 1986 سروس کا آغاز کیا 2008 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی مارچ 2016 کو ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنائے گئے

PROFESSOR tARIQ FEROZE


پروفیسر غلام شبیر بڈانی کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے مدت ملازمت مکمل کر کے 2 جنوری 2020 کو گورنمنٹ علی پور ضلع مظفرگڑھ سے ریٹائر ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور لیکچرر عربی یکم جنوری 1985 سے کیا 1998 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پائی 2013 میں جب ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پائی تو انہیں منڈی یزمان ضلع بہاولپور تعینات کر دیاگیا دو سال وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد واپس علی پور چلے آئے اتحاد اساتذہ اور مقامی ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب  منعقد کی

PROFESSOR GHULAM SHABBIR BADANI

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پر تعیناتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں

Ittehad

تحریک اساتذہ کے پروردہ عنڈہ ونگ کا صدراورسنئیر نائب صدر پر جسمانی تشدد

Ittehad

لاہور کے دس کالجوں میں اہم فل / ایم ایس شروع کرنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment