2022 Latest News Obituary

پروفیسر اکرام اللہ اور پروفیسر نبیلہ نورین کا لخت جگر ٹریفک حادثے میں شہید

آئل ٹینکر اور ڈائیو کے ٹکرانے سے بس میں آگ لگ گئی حادثے میں مرحوم احمد مجتبیٰ سمیت  چوبیس افراد شہید ہوئے  سارے علاقے میں سوگ کا عالم

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے شعبہ انگریزی کے استاد اکرام اللہ کے فرزند احمد مجتبیٰ بیس اگست کو ٹریفک کے ایک حادثے میں جل کر  شہید ہوگئے مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک مکینکل انجینئر تھے اور تکمیل تعلیم کے بعد کوئی دو سال قبل ہی انہیں کراچی کے سول ایوی ایشن میں بطور  ائیر ٹریفک کنٹرولر میں ملازمت ملی تھی وہ لاہور سے کراچی جانے کے لیے ڈاہیو میں سوار ہوئے کہ راستے میں ڈائیو آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ٹکرانے سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی شومئی قسمت کہ فورا بعد ڈرائیو کے آئل ٹینکر  بھی دھماکے سے پھٹ کیا اور بس نے اندر باہر سے آگ کی لپیٹ میں آ گئی بس میں پچیس افراد سوار تھے ایک گارڈ کے علاؤہ تمام افراد جل کر کوئلہ بن گئے انسانی تاریخ کا یہ خوفناک حادثہ برسوں یاد رہے گا  پروفیسر اکرام اللہ ایک انسان دوست شخصیت ہیں ان کے بیٹے کی المناک موت کی خبر سن کر اساتذہ برادری آبدیدہ ہوگئی پروفیسر اکرام اللہ کی مسز اور مرحوم احمد مجتبیٰ کی والدہ  میڈم نبیلہ نورین بھی گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں شعبہ سوشیالوجی کی استاد ہیں اساتذہ برادری کے لیے یہ دوھرا  صدمہ ہے مرحوم احمد مجتبیٰ تین بہنوں کا واحد بھائی اور پروفیسر اکرام اللہ اور میڈم  نبیلہ نورین کا اکلوتا بیٹا تھا  ساری اساتذہ برادری غم زدہ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے  اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پروفیسر اکرام اور میڈم نبیلہ نورین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے

professor ikram ullah with his son engineer ahmad mujtba

Related posts

پروفیسرز اور غیر تدریسی سٹاف کے ستر افراد کی لیو انکیشمنٹ کے ارڈرزجاری

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی دو سو بائیس آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

سروس اور پے پروٹیکشن کے لئے اساتذہ کا مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا

Ittehad

1 comment

Prof. Dr Muhammad Zareef August 21, 2022 at 12:38 am

May Allah Rab-ul-Izzat bless bless Ahmad Mujtaba with Janat-ul-Firdos.

Reply

Leave a Comment