2023 Latest News Press Releases

٫یوم پاکستان سے استحکام پاکستان تک”  سیمینار سے ڈاکٹر  محبوب حسین کا خطاب

لاہور (خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے شعبہ سیاسیات۔کے زیر اہتمام اٹھارہ مارچ دو ہزار تئیس کو یوم پاکستان کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا عنوان تھا ٫ یوم پاکستان سے استحکام پاکستان تک” تھا پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے چیرمین اور معروف محقق پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے موضوع پر مرکزی لیکچر دیا انہوں نے قیام پاکستان  کے تاریخی پس منظر سے لیکچر کی شروعات کی قیام پاکستان کی صعوبتوں اور فورا بعد پیش آنے والی مشکلات و مسائل پر گفتگو کی اس کے بعد انہوں نے مستقبل میں امکانی طور پر پیش ا سکنے والی دشواریوں کا جائزہ پیش کیا شعبہ سیاسیات و تاریخ کے مرد وخواتین پروفیسرز  ڈاکٹر اروہ الٰہی ،پروفیسر محمد حسین اور پروفیسر عاصم حمید بٹ نے صاحب مقالہ ڈاکٹر محبوب حسین کا تعارف اور ان کے شعبہ تاریخ و سیاسیات کے لیے کی جانے والی علمی کاوشوں پر روشنی ڈالی طالب علموں نے سوالات اور ڈاکٹر صاحب کے فکر انگیز جوابات سے اپنی تشنگی  دور کی آخر میں رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم ڈوگرجو انگریزی ادب کے صاحب نظر استاد مانے جاتے ہیں نے بہت ہی موزوں الفاظ میں مہمان  ڈاکٹر محبوب حسین کا شکریہ ادا کیااور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی شعبہ سیاسیات کے  پروفیسر عامر رفیق،پروفیسر شاہد فاروق،پروفیسر  شہر یاد ،پروفیسر کلثوم ،،پروفیسر اسلم،پروفیسر روباب پروفیسر انیلہ رسول نواز اور پروفیسر نوید عرفان نے سیمنار میں شرکت کی  آخر میں پر تکلف چائے پر احتتام ہوا

Related posts

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز آج جاری ہو رہے ہیں  

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے لیے دو پلین بنا رکھے ہیں   

Ittehad

پنجاب کے 9 ڈویژنوں کے 122 کالجوں میں پرنسپل تعینات کرنے کیلیے درخواستیں طلب

Ittehad

Leave a Comment