یہ ٹیسٹ پہلے گیارہ اکتوبر 2025 کو شیڈول کیے گئے تھے اور ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے سبب ملتوی کر دئیے گئے اب یکم نومبر کو شیڈول کیے گئے ہیں کال لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں
امیدواران کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹیسٹ شروع ہونے سے آدھ گھنٹہ قبل گیارہ بجے صبح یونیورسٹی آف ٹاؤن شپ لاہور کیمپس پہنچ جائیں
لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب کے ضلعی آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان یکم نومبر 2025 کو شیڈول کیا گیا ہے پہلےاس ٹیسٹ کے لیے گیارہ اکتوبر 2025 کی تاریخ رکھی گئی تھی کال لیٹر جاری ہو چکے تھے مگر انعقاد سے قبل ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہو جانے کے باعث اسے ملتوی کرنا پڑا تاریخ کے علاؤہ ہر چیز وہی ہے کال لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں اور امیدواران کو کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ شروع ہونے سے آدھ گھنٹہ قبل ایجوکیشن یونیورسٹی ٹاؤن شپ کے کیمپس پہنچ جائیں
