2023 College News Latest News

گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ تاریخ نے ،یوم  نسواں ،  منایا


ساہیوال( ) عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا انعقاد کالج کی ہسٹری سوسائٹی نے کیا تھا. پروگرام کے مہمانان خصوصی سعدیہ مظہر اور الویرا تھیں جن کی حقوق نسواں کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں. پروگرام کا مرکزی نکتہ خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں ان کی حصہ دلوانا تھا جس کے میزبان پروفیسر عمران کمیانہ تھے۔سعدیہ مظہر نے کہا کہ معاشی طور پر خودمختار عورت ہی خوبصورت معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے. انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی مس الویرا کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ ابھی ایسی بحث کو قبول نہیں کرتا لیکن یہ لڑکیاں ہی ہیں جو نہ صرف معاشرتی جمود کو توڑ سکتی ہیں بلکہ روایات کو نبھاتے ہوئے اپنا راستہ بھی نکال سکتی. پروگرام کی اہم بات دو طالبات بہنوں عروج اور نائلہ کی ہمت کی کہانی تھی جو گاؤں سے خود بچوں کی وین چلا کر آتی اور نہ صرف خود اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں بلکہ دوسری بچیوں کو بھی لیکر آتی ہیں۔ مباحثے کے علاوہ شزا اور لائبہ نے خواتین کے حقوق پر نطمیں پیش کیں جبکہ جویریہ اکرم نے نغمہ پیش کیا جس کی میزبانی کے فرائض مبرا نواب نے ادا کیے. ہسٹری سوسائٹی کی صدر عشوہ عباس کا آخر میں کہنا تھا کہ حقوق نسواں ایک اہم معاملہ ہے اور تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرام بہت ضروری ہیں تاکہ طالبات معاشرے میں اپنے حقوق کا تحفظ کتے ہوےاپنا کردار ادا کرسکیں

Related posts

پنجاب نے بھی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا سپیشل الاؤنس کا بھی مبہم ذکر

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والی تمام خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز ہوگئے

Ittehad

پنجاب کے تمام  سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز اب نو جنوری کو کھلیں گے  نوٹیفیکیشنز جاری

Ittehad

Leave a Comment