2023 General Notifications HED News Latest News

سرما تعطیلات میں نو جنوری تک اضافہ گریجویٹ کالجز میں حسب معمول کام جاری رہے گا

موجیں صرف ایسوسی ایٹ کالجز میں کام کرنے والوں کو کام بی ایس کالجز میں کام ہی کام اضافی مراعات کے بارے میں بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی واضح ہدایات نہیں

سوشل میڈیا بھی اساتذہ کے جذبات سے کھیلنے میں مصروف تین مختلف اقسام کے نوٹیفیکشن گردش کر رہے ہیں کونسا اصلی ہے کس پر اعتبار کریں پھر ایچ ای ڈی کی آفیشل ویب سائٹ نے مسلہ حل کیا

لاہور۔ کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سموگ کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کرنے پر غور ہو رہا ہے بھر تیس دسمبر 2023 کی شام ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر نمودار ہوا جس پر کوئی دستخط نہیں تھے اس پر دستخط نہ ہونے کی تنقید ہوئی تو دوسرا نوٹیفیکیشن ا گیا جس پر دستخط تو تھے مگر اہل نظر تاڑ گئے کہ کچھ گڑ بھڑ ضرور ہے ایک دوسرے سے استفسار کیا جاتا رہا کہ اصلی ہے کہ نقلی پھر محکمے کے کسی ذمہ ڈار نے آفیشل ویب سائٹ پر لگا دیا معاملہ تو کلیر ہو گیا مگر پڑھ کر بی ایس کالجز کی خوشیوں پر اوس پڑھ گئی کہ ایسوسی ایٹ کالجز کے اساتذہ کو تو نو جنوری تک چھٹیاں اور یہ کالجز دس جنوری کو کھلیں گےمگر بی ایس کالجوں میں متعلقہ یونیورسٹیوں کے شیڈول کے مطابق کام جاری رہے گا ان کالجز میں کام بھی زیادہ لیا جا رہا ہے اور اس سے متعلقہ مراعاث بھی نہیں دی جا رہیں مثلا ایک یہ یہاں پڑھانے والے اساتذہ کو انسنٹو الاؤنس دیا جائے گا موسم گرما و سرما کی قربان تعطیلات کے عوض ماہانہ کنوینس الاؤنس و 48سالانہ چھٹیاں ارنڈ لیو اکاؤنٹ میں جمع ہونگی اس کے بارے میں کوئی پالیسی ابتک واضح نہیں

Related posts

فرحان چاند،طاہر بخاری اور ناصر جاوید جپہ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل

Ittehad

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں گریڈ بیس سے گریڈ پندرہ تک کی آسامیوں پر درخواستیں طلب

Ittehad

ہنگامی صورتحال کے سبب انیس اکتوبر کی ،،تقریب پذیرائی،، کا التوا

Ittehad

Leave a Comment