2022 Latest News Press Releases

لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات میں آٹھ جنوری تک توسیع کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاھد کریم نےسموگ اور سردی کے پیش نظر حکم دیا 

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گورنمنٹ آف دی پنجاب کو حکم دیا ہےکہ سکولوں میں جو چوبیس دسمبر دوہزار بائیس سے  یکم جنوری دو ہزار تئیس تک موسم سرما کی تعطیلات جو اعلان کیا  ہے یہ سردی اور سموگ کی صورتحال کے مطابق اس نوٹیفیکیشن کو تبدیل کیا جائےاور ان تعینات کو اٹھ جنوری دو ہزار تئیس تک توسیع کردی جائے یاد رہے کہ حکومت پنجاب سکولز اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چوبیس دسمبر دو ہزار بائیس سے اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس تک تعطیلات کا نوٹیفیکیشن کر رکھا ہے یکم جنوری دو ہزار تئیس کو اتوار کی بنا پر چھٹی ہے لہذا سکولز اور کالجز کو دو جنوری کو کھلنا تھا اب لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے سکولز کو اٹھ جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے حکومت سارے پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو اٹھ جنوری تک بند رکھنے  پر مشاورت کر رہی ہے

Related posts

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا سے جاں بحق

Ittehad

نائب صدر فپواسا پنجاب ڈاکٹر احتشام کی کاوشیں رنگ لے آئیں جی سی یونیورسٹی کے ملازمین کو بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس مل گیا

Ittehad

  آج کے سلیکشن بورڈکے اجلاس میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے تین سو چھیالیس کیسز زیر بحث 

Ittehad

Leave a Comment