HED News Latest News

وفاق المدارس کا 5 اگست سے امتحانات لینے کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز)وفاق المدارس العربیہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا 5اگست سے اپنے طلبا وطلبات کے امتحانات لینے کا منصوبہ ہے۔اسی طرح اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں بھی اسی تاریخ سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس میں پانچ اہم علما بورڈز شامل ہیں جن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان،تنظیم المدارس اہل سنت،رابطہ المدارس الاسلامیہ،وفاق المدارس السلفیہ اور وفاق المدارس الشیعہ شامل ہیں۔امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم کے ساتھ 7جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ تاریخ پر مدارس نہ کھولے گئے تو ہزاروں طلبا کا سال ہونے کا خدشہ ہے۔مدارس کھلنے کی صورت میں ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل درآمد کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات مثبت رہے لیکن حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Related posts

ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن راولپنڈی حافظ فضل الرحمان فارغ۔چارج ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کے سپرد

Ittehad

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور کے پرنسپل  پروفیسر محمد سعید معطل اور ٹرانسفر

Ittehad

آگیگا کے دونوں دھڑے مشترکہ جد وجہد پر متفق ۔بیس مئی ۔چھبیس مئی اور سات جون کو مشترکہ دھرنوں کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment