2022 General Notifications Latest News

بیوہ کو دوسری شادی کی صورت میں نوکری سے نہیں ہٹایا جا سکتا

رول سترہ اے کے تحت مرحوم کی بیوہ کو ملازمت دی جاتی ہے ملازمت حاصل کرنے والی بیوہ اگر دوسری شادی کر لے تو اسے اس نوکری سے الگ نہیں کیا جائے گا جسٹس سہیل ناصر کی عدالت میں ایسی ایک بیوہ عاصمہ شہزادی جسے اس کے خاوند کے انتقال پر جو چپڑاسی کی ملازمت کر رہا تھا کا انتقال ہو گیا  رول سترہ اے کے تحت کلرک کی ملازمت دی گئی عاصمہ شہزادی نے کچھ عرصہ بعد عاصمہ نے دوسری شادی کر لی تو محکمہ نے اسے اس بنا پر ملازمت سے نکال دیا کہ وہ پہلے خاوند کی بیوی کی حثیت سے رول سترہ اے کے تحت استحقاق کھو چکی ہے اس نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا اور فاضل جسٹس نے اسے نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا  دلائل میں لکھا کہ دوبارہ شادی اس کا مذہبی فریضہ ہے بیوہ کی زندگی اس سماج میں غیر محفوظ ہے اور وہ اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لیے دوسری شادی کرتی ہے تو کوئی حرج نہیں نوکری کی خاطر وہ کیوں بیوگی کی زندگی بسر کرئے رول سترہ اے کے تحت سرکار اس کی مشکلات میں تخفیف کی خاطر دیتی ہے ناکہ شہری کی زندگی مشکل بنانے کی خاطر نہیں قانون جو بنیادی تحفظ کا خاتمہ کرئے غیر آئینی ہے  

Related posts

نوجوان لیکچرز ڈاکٹر آفتاب احمد گلے پر ڈور پھرنے سے شہید ۔پی پی ایل اے سراپا احتجاج

Ittehad

ریٹائرمنٹ کی عمر تریسٹھ سال کرنے سے ایک سو چالیس ارب کی بچت ہوتی

Ittehad

یونیورسٹی آف میانوالی کو ستائیس مضامین میں وزیٹنگ فیکلٹی مطلوب ہے ۔۔انٹرویوز تئیس /چوبیس اگست

Ittehad

Leave a Comment