2025 Latest News Press Releases

ڈگریوں کی تصدیق درست مگر رکیے اس سے قبل یہ بتائیں کہ وہ بلیک میلر کون ہیں

جو لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں اور تاحال اساتذہ بالخصوص خواتین کو ہراساں کرنے پر لگے ہیں اور ڈگری ویری فیکیشن کروانے کے لیے رقوم کا تقاضا کر رہے ہیں ان کے پاس اساتذہ کا ڈیٹا کہاں سے آتا ہے یقیناً محکمے کے لوگ اس کھیل میں ملوث ہیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کروانا محکمے کے اعلی حکام کی ذمہ داری ہے

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کرئے اور ڈگری ویری فیکیشن بجائے انفرادی طور پر کروانے کے کے اجتماعی طور پر کروانے کا طریق کار واضح کرے ہزاروں اساتذہ کے قیمتی وقت کو دفاتر کے چکر لگوانے پر ضائع نہ کروایا جائے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ایک دفعہ پھر ڈگری ویری فیکیشن کی تاریخ میں توسیع کرکے تیس اپریل کر دیا گیا ہے اور ایک ماتحت آفیسر نے تڑی لگائی ہے کہ اس مرتبہ مزید توسیع نہیں کی جائے گی یہ نہیں بتاتا کہ نہ کروائی تو ہوگا کیا اور ساتھ ہی اس مافیا کو اشارہ کر دیا جاتا ہے کہ لوٹ لو اساتذہ کو بالخصوص خواتین اساتذہ کو بذریعہ ٹیلی فون کہا جاتا ہے کہ ویری فیکیشن ہمارے ذریعے کروائیں اور اس کے عوض اتنی رقم دیں ہوں یہ لوگ اساتذہ کو لاکھوں سے محروم کر چکے ہیں اور کھیل جاری ہے محکمہ کے اہل کاروں کو بتایا بھی گیا مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی اعلی حکام یہ بتائیں کہ فلاں لیکچرر فلاں اسسٹنٹ پروفیسر جس کا یہ سیل نمبر ہے یہ نام ہے یہ سبجیکٹ ہے کس کے پاس ہے یقیناً یہ محکمے کے پاس ہے اور یہی لوگ بلواسطہ یا بلا واسطہ اس مکروہ کھیل میں ملوث ہیں اس کی انکوائری کروائی جائے اور ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے دوسری بات رہ گئی ڈگری ویری فیکیشن کی تو اس کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کرئے اور اجماعی طور پر ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار طے کیا جائے کالج وائز یا ضلع وائز اکھٹی ڈگریاں تصدیق کروا لی جائیں انفرادی طور پر اساتذہ کو کھجل نہ کروایا جائے کہ ہر کوئی چھٹی لیکر دفاتر کے چکر لگاتا پھرئے ان لائن کا طریقہ اپنانے کی لوگوں نے کوشش کی مگر لائن نہیں ملتی یوں تاریخیں دے دے کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے

Related posts

دو اسسٹنٹ پروفیسرز کو پی ایچ ڈی اور آٹھ کو ایم فل الاونس دے دیا گیا

Ittehad

بلا جواز دس ماہ تک روکے رکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے پرنسپل سیٹوں پر منتخب ہوئے والےچھ ممبران سینٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

Ittehad

تہتر مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز  پچیس اپریل تک بھجوانے کا حکم

Ittehad

Leave a Comment