2022 Latest News Press Releases

پے پروٹیکشن ہے کیا –۔غیر متاثرہ کالج اساتذہ سے معاملہ سمجھنے اور مدد کی اپیل

پرویز مشرف دور میں 2002 اور  2005 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے  کالج کیڈر میں جو لیکچرز بھرتی کیے گئے انہیں  کنٹریکٹ پر رکھ لیا گیا… 2009اور 2010 میں جب انہیں جب مستقل کیا گیا۔۔۔ تو ان کا کنٹریکٹ پیریڈ ان کی سروس کا حصہ بنایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن 9 جولائی 2013 کو خلاف قانون ن سیکرٹری فنانس نے ایک آرڈر پاس کیا اور ان تمام کی  کنٹریکٹ پیریڈ کی سروس کو ختم کردیا گیا۔۔۔۔ یعنی جو 2002 میں بھرتی ہوا اس کی سروس کو 2010 سے شمار کیا گیا۔۔۔۔۔ جس کی بدولت ان میں سے اکثریت کی  سروس 25 سال بھی پوری نہیں ہوتی۔۔۔ جس کی وجہ سے وہ پنشن کے مکمل فوائد سے محروم رہیں گے۔۔۔۔۔۔ 2009 اور 2012 میں بھرتی ہونے والے لیکچر صاحبان اور 2004 میں بھرتی ہونے والے کامرس کیڈر کے پروفیسر صاحبان کے ساتھ بھی یہی ظالمانہ سلوک کیا گیا …… جس کی بدولت نہ صرف تمام اساتذہ کرام کو اب تقریبا 20 ہزار روپے سے لے کر 35 ہزار روپے تک کم تنخواہ مل رہی ہے ۔۔۔۔ اور یہ سب کچھ 2013 کے بعد کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ کورٹ لاہور برانچ ملتان بینچ بہاولپور بینچ پنجاب سروس ٹربیونل لاہور اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں تمام اپیلوں میں اس اقدام کے خلاف فیصلے دیے۔۔۔۔۔ پنجاب کی بیوروکریسی جان بوجھ کر صرف سکول اور کالج کیڈر کو اس جائز حق سے محروم کر رہی ہے جبکہ سول سیکریٹریٹ کے تمام سیکشن آفیسر صاحبان کو پے پروٹیکشن دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس کی وجہ سے سروس کے اختتام پر  ریٹائر ہونے والے ہر لیکچرر کو  30 سے 50 لاکھ روپے کا معاشی نقصان برداشت کرنا ہوگا…… کالج کیڈر ہی میں 1999, 2015, اور 2018 ٫ 2021 میں بھرتی ہونے والے تمام لیکچرر صاحبان کو جب یہ ہے پروثیکشن دی گئی ہے تو درمیان میں ہم لوگوں کا کیا قصور ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟ہمیں ہر ماہ 25 ہزار سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الٹا ریکوریز کی صورت میں فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب ہماری تنخواہ سے کٹوتی کیا کر رہا ہے۔۔۔۔۔ محکمہ زراعت ۔۔۔۔۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تمام سیکشن آفیسر صاحبان۔۔۔۔ اسی دوران یہ میں پے & سروس پروٹیکشن دی گئی ہے۔۔۔ پھر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جنرل کیڈر کے آفیسرز  اور کامرس سٹریم کے آفیسرز کا کیا قصور ہے ؟؟؟؟! اتحاد اساتذہ اس نا انصافی کےخلاف ان اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح سے ان کی مدد کر رہی ہےاور دوسرے چودہ ہزار اساتذہ سے اپیل کرتی ہے جو ہے وسروس پروٹیکشن کے اس طرح متاثرین تو نہیں مگر کالجز میں آن متاثرین کے ساتھی ہیں کہ وہ اس جدو جہد میں ان کا ساتھ دیں دھرنے میں ان کی حوضلہ افزائی کے تشریف لائیں

Related posts

آخر یہ پرموشنز ہو کیوں نہیں جاتیں ۔کون ذمہ دار ہے

Ittehad

ہر حکومت نے کا لج  اساتذہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا، غلام مصطفی

Ittehad

تمام اساتذہ کو چھ جون سے قبل ویکسین لگوانے کے احکامات

Ittehad

Leave a Comment