2021 Akhbaar Latest News

وزیراعظم پاکستان کے حلقہ انتخاب میں اندھیر نگری۔جرم کی نشاندھی کرنے والا سزا وار ٹھہرا

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حلقہ انتخاب میانوالی کے علاقہ عیسی خیل کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کی پرنسپل مہوش محسنین فاطمہ جنہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی اور بعد ازاں انچارج  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب جناب عاشق حسین کے علم میں یہ بات لانے کی کوشش کی  کہ ان سے قبل سابق ڈی ڈی او پرنسپل ردا خان کے دور میں پرانی بلڈنگ کو گرا کر اس سے نکلنے والے سریا جس کی مالیت تقریباً 158000روپےبنتی ہے کو بیچا اور رقم ہڑپ کرلی کسی ریکارڈ میں اس کو درج نہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کیونکہ ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے انہوں نے بجائے کوئی ایکشن لینے کے الٹا ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو الٹی پٹی پڑھ دی کہ مہوش محسنین فاطمہ نے ردا خان سے بد سلوکی کی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے ان دونوں نے فیصلہ کر کے مہوشمحسنین کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کے خلاف انکوائری لگا دی تاکہ وہ دباؤ میں آ کر کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے سے باز آئے اب مہوش محسنین فاطمہ نے وزیر اعظم پورٹل پر اس واقعے کی  شکایت کی ہے اور انصاف کی اپیل کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم اپنے حلقے میں ہونے والی کرپشن کی کتنی بیج کنی کرتے اور کیا انصاف کی فراہمی ممکن بناتے ہیں

copy of the complaint of mehvish on prime minister portal

Related posts

ویکینسی خالی کہاں پتہ کروانے کی ضرورت نہیں بس کلک کریں

Ittehad

ریٹائرمنٹ کے قریب پروفیسر کے خلاف معاندانہ کارروائی،اتحاد اساتذہ ساہیوال کے پرنسپل کے خلاف قرارداد مذمت

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس ۔۔فائزہ رعنا متفقہ امیدوار برائے مرکزی صدر پپلا نامزد

Ittehad

Leave a Comment