College News Latest News

دیال سنگھ کالج میں شام فیض کی تقریب،وزیر ہائر ایجوکیشن کی شرکت

لاہور:-پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں ترقی پسند اور روشن خیال شاعر فیض احمد فیض کے حوالے سے شام فیض کا انعقاد کیا گیا-جس میں شعبہ فزکس کے پرفیسر محمد علی نے اپنے گائیکی کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین محفل کو فیض کی غزلیں سنائیں اور خوب داد سمیٹی-تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے شرکت کی-تقریب کی میزبانی پی پی ایل اے لاہور کے جنرل سیکرٹری اور اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما مصطفی چوہدری نے کی- تقریب میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کے علاوہ لاہور ڈویژن کے مختلف کالجز سے اتحاد اساتزہ کا رہنمائوں،کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی-پی پی ایل اے کے مختلف عہدیداران ،بھی شامل محفل تھے-شریک ہونے والوں میں،فہیم احمد خاں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،طیب رضا ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز،طارق باجوہ ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ،دیال سنگھ کالج کے پرنسپل ،گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ کے پرنسپل پروفیسر اویس گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے پرنسپل پروفیسر رانا اسلم ،گورنمنٹ گرلز کالج مرغزار کی پرنسپل روبینہ کمال،سمن آباد گرلز کالج کی پرنسپل حلیمہ آفریدی،کاہنہ گرلز کالج کی پرنسپل انجم نظامانی،گلبرگ بوائز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف ،گلبرگ گرلز کالج کی پرنسپل میڈم گلناز،سائنس کالج کے پرنسپل اعزاز احمد،خواجہ رفیق شہید کالج کے پرنسپل محمد رفیع،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈین آف سائنسز ڈاکٹر ریاض احمد،ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسرظفرعنایت انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد میاں،پی پی ایل اے کے مرکزی صدر حافظ عبدالخالق ندیم،نائب صدرزاہد اعوان،لاہور ڈویژن کے نائب صدراکرم سرا،نائب صدر خاتوں فائزہ رعنا،جوائنٹ سیکرٹری خاتون آمنہ سعدیہ،جوائنٹ سیکرٹری وقار سلطان،اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنما پروفیسر ظفر خان ،پروفیسر محمد عارف ر پروفیسر طارق خان اور دیگر شامل تھے-اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن نے پپلا کے مطالبات کو جلد منظور کرنے کا عندیہ بھی دیا-محفل موسیقی کے بعد عشائیے کا بھی اہتمام بھی تھا

دیال سنگھ کالج میں شام فیض کی تقریب کے شرکا کی تصویری جھلکیاں

 

Related posts

سکول اساتذہ گھروں میں رہ کر ان لائن تدریسی عمل سر انجام دیں گے

Ittehad

سکولوں میں مفت کھانا دینے سے 33 فیصد حاضری بڑھی اور 77 فیصد بچوں کی صحت بہتر ہوئی

Ittehad

پے پروٹیکشن تحریک کی جد وجہد کا ڈیرہ غازی خان سے اغاز

Ittehad

Leave a Comment