2023 Latest News Press Releases

گریڈ بیس میں ترقی پانے والی نوٹیفیکیشن کی منتظر خواتین جلد خوشخبری سنیں گی

اتحاد اساتذہ کے دوستوں کی ٹیم مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہے اور کیس کو پرسو کر دہی ہے کمشن کی اپنی مصروفیات کی بنا پر چیرمین سے ڈاک نکلنے میں تاخیر ہوئی اب  فائلیں  نکلنا شروع ہو گی ہیں ایک دو  روز میں آپ کو خوشخبری ملےگی 

جلد اسلام آباد سے  الیکشن کمیشن بذریعہ سی میل خط سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو جائے گی اور آرڈرز جاری ہو جائیں گے 

اسلام آباد۔ ،(نمائندہ خصوصی)گریڈ بیس میں ترقی پانے والی اور نوٹیفیکیشن کی منتظر خواتین تسلی رکھیں جلد خوشخبری ملے گی پس منظر اس کا یہ ہے کہ گریڈ بیس میں ترقی پانے والی مرد حضرات کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا اور خواتین کا  نہ ہو سکا اور اس پر یہ خواتین ناراض ہیں اور بجا طور پر ناراض ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان ان  کے لیے ہرممکن تگ و دو کررہی ہے جس کا مختصر احوال کچھ۔ یوں ہے کہ کچھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اہلکاروں نے ان خواتین کی وزیر اعلیٰ سے منظور شدہ سمری گم کر دی اور اس کی فوٹو کاپی لگا کر سیکرٹری سروسز کو الیکشن کمیشن  سے منظور کے لیے بھجوا دی جو انہوں نے یہ کہہ کر بھجوانے سے انکار کر دیاکہ  اجازت کے لیے بھجوائے جانے والے کیس کے ساتھ اصل سمری لگائی جائے سیکرٹری ایجوکیشن نے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کئی دنوں کی لے دے کے بعد کھوئی ہوئی سمری مل گئی اور اسے بھجوا دیا گیا سیکرٹری سروسز نے الکشن کمیشن کو خط لکھا تو اتحاد اساتذہ پاکستان نے منظور کروانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا پنڈی اسلام آباد کے دوستوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جس سے اپنے ذاتی رابطوں سے کیس کو پٹ آپ کروایا اور اسے مسلسل پرسو کیا گزشتہ ہفتے اس فائل  کو چیرمین الیکشن کمیشن تک پہنچانے میں کامیاب تو ہوگئے مگر اس دوران چیرمین کئی دن سیٹ پر نہیں بیٹھتے اور اور ایسی اجازت کی فائلوں کا انبار لگ گیا اب گزشتہ دنوں سے فائلیں نکلنا شروع ہو گئیں ہیں اور امید ہے کہ ایک دو روز میں محکمہ سروسز کو بذریعہ سی میل اجازت نامہ موصول ہو جائے گا اور نوٹیفیکیشن کے راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور جلد نوٹیفیکیشن آپ کے ہاتھ میں ہو گا

Related posts

ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت فیز ٹو کے تبادلے ۔شفافیت ،مستعد اور عمدہ ساکھ کا دعویٰ

Ittehad

سکولوں میں اگلے سال نصف نصاب پڑھایا جائے گا حکومت پنجاب

Ittehad

سال 2022 کے دوران دس سرکاری۔ تین بنک اور بائیس آپشنل چھٹیاں ہونگی

Ittehad

Leave a Comment