2025 Latest News Press Releases

ڈویژنل صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا گیا

اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا سرگودھا ڈویژن کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں ڈاکٹر رمضان اور ان کی ٹیم کی حالیہ ٹنیور کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اسے قابل تعریف قرار دیا گیا ضلعی و ڈویژنل رہنماؤں نے مستقبل میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے تعاون کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

سرگودھا ڈویژن کارکردگی کے لحاظ سے ایک مثالی ڈویژن ہےاتحاد اساتذہ اور پیپلا ضلعی و ڈویژنل قائدین کے مشترکہ اجلاس باقاعدگی سے ہوتے ہوتے رہتے ہیں جن میں ڈویژن کے تمام بڑے چھوٹے معاملات زیر بحث لائے جاتے ہیں اور باہمی مشاورت سے ان کے حل کی حکمت عملی تیار کی جاتی ہے

سرگودھا ( پروفیسر طفیل گوندل کوآرڈینیٹر ) سرگودھا ڈویژن کے منتخب ممبران کا مشاورتی اجلاس آج گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کی منتخب قیادت اور ایکزیکٹیو ممبران نے شرکت کی ہم دور دراز سے آنے والے تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اجلاس میں شریک سب دوستوں نے ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صاحب کے تعاون ،تدبر،مثبت سوچ،اخلاص اور نیک نیتی کے جذبے کو سراہا اور سرگودھا ڈویژن کے مسائل کو حل کرنے کے لیئےسرگودھا ڈویژن کےصدر
قائد محترم ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صاحب کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تمام منتخب نمائندوں نے ڈاکٹر حافظ محمد رمضان کے ساتھ مکمل طور پر غیر مشروط تعاون کرنے کے عزم کو دہرایا گیا سرگودھا ڈویژن کی پوری پروفیسرز کیمونٹی خصوصی طور پر مشکو و ممنون ہیں جو پیپلا و اتحاد اساتذہ کے وسیع تر مفاد اور کالج کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیئے عرصہ دراز سے کلیدی کردار ادا کر رھے ہیں آجلاس میں ڈویژن کے مختلف کالجز کے مسائل پر مشاورت کی گئی مزید برآں اجلاس میں پپلا کی صدر میڈم فائزہ رعنا کی کاوشوں کو سراہا گیا اور یہ توقع کی گئی کہ حکومت ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کو ختم کرے گی مزید کمیونٹی کے مسائل پر مشاورت کی گئی آخر می کورائرڈنیر نےاجلاس میں تشریف لانے پرتما م ڈیلیگیٹس کا شکریہ ادا کیا بطور خاص
بھکر سے آنے والے 4 رکنی وفد،میانوالی سے تشریف لانے والے حیات برادران ، ضلع خوشاب سے ناصر حیات خان صاحب ،ساہیوال سے ملک سرفراز صاحب ،بھلوال سے مخدوم شعیب ارشد صاحب ،سلانوالی کالج سے آصف صاحب بھاگٹانوالہ کالج سےخرم ٹوانہ صاحب،سرگودھا ڈویژن پیپلا پینل کے سید مرتضی حسن صاحب ،شیرون جان صاحب،مرکزی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیر گوندل صاحب کور کمیٹی کے ممبران صاحبزادہ احمد ندیم صاحب ،ملک فرخ رزاق صاحب ،مہر رب نواز لک صاحب کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اس اھم مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ اپنی قیمتی آراء سے نوازا

Related posts

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

Ittehad

تئیس مرد لیکچررز شعبہ تاریخ کی تعیناتی تئیس مرد لیکچررز شعبہ تاریخ کی تعیناتی

Ittehad

تنخواہیں ادا نہ کرنے کے خلاف جامعہ ہلوچستان کے اساتذہ کا احتجاجی۔دھرنا 

Ittehad

Leave a Comment