2023 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر سڑک حادثے میں جاں بحق 

لاہور ۔نامہ نگار۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھےکہ ان کی کار کو ساہیانوالہ کے قریب حادثہ پیش آیا ڈاکٹر شاہد کمال بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر شماریات تھے  انہوں نے  برطانیہ کی ڈیون یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور تقریباً تیس برس تک انہوں نے بطور استاد اور ریسرچ سکالر خدمات سر انجام دیں  انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اف شماریات ۔اور بطور ڈین کام کیا ان کے لا تعداد ریسرچ آرٹیکلز ریسرچ جنرلز میں شایع ہوئے وہ دو کتب کے مصنف تھے  سر چ کمیٹی سے سلیکشن کے بعد وی 24 جولائی 2019 سے بطور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کام کر رہے تھے اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے  


Related posts

راولپنڈی ڈویژن کے تئیس کالجز میں مرد و خواتین مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

میٹرک رزلٹ 15ستمبر فسٹ ائیر میں داخلے تیسرے ہفتے سے

Ittehad

سیالکوٹ کے پروفیسر سجاد کریمی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیاگیا ایسوسی ایشن کا رد عمل

Ittehad

Leave a Comment