2023 Latest News Press Releases

ایڈیشنل سیکرٹری بھی سو فیصد آپ گریڈیشن پر قائل تاہم مافیا شرارت پر امادہ

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے وفد کی ملاقات سود مند رہی۔ انہوں نے ترقی پانے والی خواتین اساتذہ کو اپ گریڈیشن کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔۔

ہم بھی  اپنی متبادل تجاویز تیار کر کے پیش کریں گے ،شرارتی عناصر ،اتحاد کی ٹیم کا مسلسل معاملے پر نظر رکھنے کا فیصلہ ،روزانہ کی بنیاد پر پہرہ دیں گے

کیس کو پرسو کرنے والوں میں صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ مرکزی۔نائب صدر پپلا محترمہ فائزہ رعنا مرکزی رہنما حسن رشید مرکری رہنما ڈاکٹر طارق بلوچ اور نائب صدر پپلا لاہور ڈویژن محترمہ آمنہ سعدیہ شامل تھے

لاہور (نمائندہ خصوصی)اج اتحاد اساتذہ پاکستان کے ورکنگ گروپ کے اراکین  نے پروگرام کے مطابق پرموٹ ہونے والی اسسٹنٹ پروفیسرز کے سلسلے میں ملاقاتوں کا آغاز کیا وفد نے اپنی مدلل گفتگو سے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو قائل کر لیا کہ ماضی کی روایت بھی اور مسلے کا اطمینان بخش حل بھی کہ تمام ترقی پانے والی خواتین کو اپنے ہی کالجز میں اپ گریڈ کر کے ایڈجسٹ کر دیا جائے جس سے بلآخر انہوں نے اتفاق کر لیا اور پیش کی گئی عرضداشت پر لکھ بھی دیا مگر انہوں نے محسوس کیا کہ عملے کا نچلا طبقہ جن کا پروگرام چوپٹ ہوا ہے ہار تسلیم نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ ہم آپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ متبادل تجاویز بھی تیار کر کے پیش کریں گے اور جس پر اتفاق ہوگا اس پر عملدرآمد ہو جائے گا وفد نے فیصلہ کیا کہ معاملے پر نظر رکھی جائے اور روانہ کی بنیاد پر پہرہ دیا جائے گا تاکہ شرراتی عناصر اپنے منفی ارادوں میں کامیاب  نہ ہو سکیں

عرضداشت کا عکس جس پر سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کے دستخط واضح ہیں

Related posts

محمد عثمان طاہر ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

پی پی ایل اے کی جانب سے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہورمیں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کا اہتمام

Ittehad

  رحیم یار خان ۔۔ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment