2023 HED News Latest News

ایسوسی ایٹ برائے خواتین گلشن راوی لاہور کی دو خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنگین الزامات پر ملازمت سے برطرف

اسسٹنٹ پروفیسرز مسز ارم امجد اور منزہ خاتون پر الزام تھا کہ انہوں نے طالبات کو اپنے بارے میں شکایت کرنے پر داخلے روک لیےشدہد بیمار ہونے پر بھی ایک طا لبہ کو کالج روکے رکھا یہاں تک اس کی موت ہوگئی میوزک پروگرام روک دینے کے پرنسپل کے آرڈر کو ہوا میں اڑا دیا بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں ان سے ںد سلوکی پر ایک طالبہ نے چھت سے کود کر خود کشی کی کوشش کی ڈائریکٹر ایڈمن نے انکوائری کے لیے طلب کیا تو ان کے ساتھ بھی بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں پروب کمیٹی کے اراکین سے دوران انکوائری بے جا مداخلت کی اور انہیں گالیاں تک دیں میوزک پروگرام روکنے پر اہل علاؤہ نےشکایات کیں  پرنسپل نے جب زبردستی میوزک رکوایا تو ان سے غیر اخلاقی گفتگو کی

پروب کےبعد انکوائری کروائی گئی  تو گورنمنٹ  اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ کی پرنسپل کو کیس کی پیدا ایکٹ کے تحت باقاعدہ انکوائری افسر مقرر کیا گیا جنہوں نے دونوں پر عائد الزامات کو بالکل درست قرار دے دیا سپشل سیکرٹری کے پاس پرنسل سماعت کے دوران وہ اپنی صفائی میں کچھ بھی نہ کیہ سکیں اس کے ساری کاروائی کی روشنی میں دونوں کو ملازمت سے سبکدوش کرنے کی سزا دی گئی

لاہور   نامہ نگار۔   سنگین نوعیت کے کئی الزامات میں لاہور کے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی کی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی مسمات ارم امجد اور فزیکل ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ منزہ خاتون پر کالج کی طالبات ان کے لواحقین اور  علاقے کے لوگوں نے سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے اس پر محکمے کی جانب سے پہلے پروب کروایا جس میں ان کے ملوث ہونے کے شواہد پائے گئے انہوں نے نہ صرف پرنسل کے احکامات کی پروا نہ کی ان سے ہمیشہ بدتمیزی سے پیش آئیں گالیاں دیں برا بھلا کہا پروب کمیٹی کے اراکین کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا اس پر ان کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت باقاعدہ انکوائری کروائی گئی الزامات درست ثابت ہونے پر انہیں ذاتی شنوائی کا موقع بھی دیا گیا سپشل سیکرٹری کے صفائی میں وہ الزامات کو غیر درست ثابت نہ کر پائیں

ضابطے کی تمام کاروائیوں کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جناب جاوید محمود اختر نے انہیں ملازمت سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 

Related posts

مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے ٹریننگ

Ittehad

بی ایس کالجز کے اساتذہ کو چھٹیوں کے دوران کنونئس الاونس ملتا رہے گا

Ittehad

پینشنرز پر انکم ٹیکس چھوٹ واپس لیکر ساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

Ittehad

Leave a Comment