کالجز میں اجلاس قردادیں مظاہرے اور حکومت پنجاب کے ظالمانہ پینشن قوانین کے خلاف نعرے بازی
سولہ جنوری کے احتجاج میں شمولیت اور آگیگا کے ضلعی احتجاجوں کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا
لاہور (نامہ نگار )آگیگا کی کال پر 14 اور 15 کو پنجاب کے کالجوں میں جزوقتی گیارہ سے ایک بجے تک احتجاج کیا گیا تدریسی بائیکاٹ کرکے اساتذہ کیمپسز کے مرکزی مقامات پر جمع ہوئے پہلے احتجاجی اجلاس منعقد کیے گئے جن میں قردادیں منظور کی گئیں سخت الفاظ میں حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات کی مذمّت کی گئی اور منفی نوٹیفکیشنز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا بعد میں کالجز کے اندر ریلیاں منعقد کی گئیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی