2021 College News Latest News

۔اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں مون سون شجر کاری مہم 2021کی شروعات

ایم پی اے ندیم بارہ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ضیاء الرحمن اور پرنسپل کالج رانا اسلم پرویز نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا

مہمانان گرامی پروفیسر فقیر محمد کیفی ،پروفیسر محمد رفیع,پروفیسر کامران ظہور ،پروفیسر سعدیہ رحمان ۔پروفیسر فرزاد طارق سہیل ،پروفیسر گلناز ممتاز ،ڈاکٹر عنبرین اور پروفیسر کلیان سنگھ کلیان کئ تقریب میں شرکت

کالجز میں شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلےکی خوبصورت تقریب گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں منعقد ہوئی اس تقریب میں کالج کے پروفیسرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بہت سے معززین اور پرنسپلز کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لاہور سے ایم پی اے ندیم بارہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے پہلا پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ضیاء الرحمن اور پرنسپل کالج رانا محمد اسلم پرویز نے بھی پودے لگائے مختلف کالجوں کی خواتین پرنسپلز نے تقریب میں شرکت کر کے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ان میں گورنمنٹ رابعہ بصری کالج برائے خواتین کی پرنسپل محترمہ سعدیہ رحمان ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین چوہنگ کی گلنار محترمہ گلناز ممتاز ۔ ڈاکٹر عنبرین اور فرزانہ طارق سہیل خاص طور پر قابل ذکر ہیں باغ وبہار شخصیتیات بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سیکرٹری پروفیسر فقیر محمد کیفی  اور سابق پرنسپل خواجہ رفیق شہید کالج پروفیسر محمد رفیع نے اور پرنسپل کامرس کالج کامران ظہور نے خصوصی شرکت کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ پنجابی کے رورواں پروفیسر کلیان سنگھ کلیان نے بھی تقریب نے شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی  وائس پرنسپل پروفیسر اختر سندھو ۔پروفیسر آف ریاضی پروفیسر فاروق گجر ۔چیر مین فزکس ڈیپارٹمنٹ طارق علی ۔پروفسر اصغر یزدانی کی محنت سے یہ تقریب کامیابی سے ہم کنار ہوئی

Related posts

طارق کلیم کا فخرجمعیت ،تاریخ کے آئینے میں

Ittehad

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید مظفر رضوی چل بسے

Ittehad

یونیورسٹیوں میں سپشل الاونس اکیس یکم جولائی بائیس سے ملے گا

Ittehad

Leave a Comment