2022 Latest News Press Releases

علم کی اپنے اصل مفہوم میں ترسیل بطور استاد ہمارا نصب  العین ہونا چاہیے۔۔ نیلم حسین

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ماہر تعلیم نیلم حسین کے ساتھ فکری نشست

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ممتاز ماہر تعلیم، لکھاری، مترجم اور استاد پروفیسر نیلم حسین کے ساتھ “یکساں قومی نصاب اور ہماری تعلیمی الجھنیں” کے عنوان پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام دیال سنگھ کالج لاہور میں ہوا. تقریب کی صدارت پروفیسر محمد عارف نے کی جبکہ اتحاد اساتذہ پاکستان کی رہنما فائزہ رعنا نے میزبانی کے فرائض نبھائے.
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نیلم حسین نے کہا کہ مجوزہ یکساں قومی نصاب طلباوطالبات خصوصاً ابتدائی جماعتوں کے طالب علموں کے ننھے ذہنوں پر بوجھ کے مترادف ہے. اس سے بجائے سیکھنے کے عمل میں بڑھوتری آنے کے رٹے کو مزید فروغ ملے گا. مزید یہ کہ متنوع ثقافتوں، تہذیبوں، مذاہب، رسوم و رواج اور بولیوں کے اس ملک میں ایسا نصاب نافذ کرنا قوم کو یک رخا بنانے کے مترادف ہو گا جو بجائے خود ایک تخریبی عمل ہے.
پروفیسر نیلم حسین نے کہا کہ بطور استاد ہمیں اپنی ذمے داریوں کو پہچاننا چاہیے اور ایسے طریقے دریافت کرنا چاہییں کہ جس سے اپنی تمام تر محدودات کے باوجود ہم اپنی آنے والی نسل تک علم کی اپنے اصل مفہوم میں ترسیل کر سکیں.

Related posts

  اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ٹریننگ کا دائرہ 1100سنیارٹی نمبر تک بڑھانے کا فیصلہ 

Ittehad

  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عدم تعاون کے باعث بالآخر ڈی پی آئی آفیس کا ٹرینگ خود کروانے کا فیصلہ 

Ittehad

خواجہ فرید کالج رحیم یار خاں کے پرنسپل کی بغیر انکوائری برطرفی صریحاً زیادتی ہے، اتحاد اساتذہ

Ittehad

Leave a Comment