HED News Latest News

ایک سو ستاون مردوخواتین اساتذہ کے من پسند کالجز میں تبادلے

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ کرتے ہوئے 157 مردوخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔آن لائن ایپ کے ذریعے 27 اگست تک کالج اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستیں وصول کی گئیں۔کل 326 اساتذہ نے گھر بیٹھے تبادلے کے لئے اپلائی کیا۔15 ستمبر کو چھان بین کے بعد 157 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ایپ پر ہی اپ لوڈ کردئیے گئے۔اس سلسلے میں 32 درخواستیں مسترد کی گئیں۔مسترد کئے جانے کی وجوہات بھی واضح طور پر بتا دی گئی ہیں۔جب کہ 137 اساتذہ میرٹ پر پورے نہیں اتر سکے۔ ایک ہی سیٹ کے لئے متعدد افراد نے درخواستیں دی تھیں۔میرٹ کے لئے اپنے آبائی ضلع سے باہر تعیناتی،ہارڈ ایریا کے کالج میں تعیناتی اور کوالیفکیشن کے نمبر تھے۔یہ بات باعث اطمینان ہے کہ آن ٹیکنالوجی کی وجہ سے میرٹ پر عمل درآمد ممکن ہوسکا اور اس پورے عمل کی شفافیت کو سب پرکھ سکتے تھے۔

Related posts

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

Ittehad

ایڈیشنل سیکرٹری طلحہ حسین فیصل فارغ۔۔خالد پرویز نیے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات

Ittehad

سکول چھوڑ دینے والے دس لاکھ بچوں کو سکول واپس لانے کی حکومتی حکمتِ عملی

Ittehad

Leave a Comment