دوبارہ پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ کا چارج سنھبال لیا انہیں منسٹر و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چند روز قبل امتحانی ڈیوٹی پر غیر حاضری کی بنا پر معطل کر دیا تھا جو غلط فہمی پر مبنی نکلا وہ چارج صدر شعبہ ریاضی کو ریزیڈنٹ انسپکٹر کا چارج دیکر بورڈ احکام کو اس کی اطلاع بھی دے چکے تھے
گوجرانولہ ۔۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرانولہ کے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد انصاری کو ان کے منصب پر بحالی کا نوٹیفکیشن ہو گیا اور انہوں نے از سر نو سابقہ عہدے کا چارچ سنبھال لیا انہیں چند روز قبل غلط فہمی کی بنیاد پر ان کے عہدے سے الگ کر دیا گیا تھا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹلائٹ ٹائون گوجرانولہ میں حالیہ میٹرک کے امتحانات میں سنٹر بنایا گیا تھا معمول میں مقامی سربراہ ادارہ نے ریذیڈنٹ انسپکٹر کی خدمات سر انجام دینا ہوتی ہیں اکثر اوقات مصروفیات کی بنا پر یہ ڈیوٹی کسی اور سینئر کولیگ کو سونپ کر اس کی اطلاع بورڈ انتظامیہ کو کر دیتے ہیں اس کیس میں ایسا ہی کیا گیا تھا ڈاکٹر نذیر احمد انصاری نے صدر شعبہ ریاضی کو یہ ذمہ داری سونپ کر بر وقت اطلاع بورڈ حکام کو دے دی تھی منسٹر ہائر ایجوکیشن محترم سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب ڈاکٹر فرخ نوید پر مشتمل ٹیم نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران بعد دوپہر تین بجے مذکورہ سنٹر پر پرنسپل کو نہ پا کر غصے میں بغیر تفصیل معلوم کیے معطلی کے احکامات جاری کر دئیے موقع پر موجود ریزیڈنٹ انسپکٹر اور ٹیلی فون پر خود پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے وضاحت کرنے کی کوشش کی مگر اعلی حکام نے سنی ان سنی کرتے ہوئے فورا ہی میڈیا کے سامنے معطلی کے احکامات جاری کیے بورڈ کے موجود افسران نے بھی بتایا کہ ڈاکٹر صاحب نے تو اپنا فرض نبھاتے ہوئے اطلاع دے دی تھی مگر غفلت ان سے سرزد ہوئی کہ تحریروں طور پر آرڈرز جاری کرنے میں تاخیر ہوئی مگر یہ کوشش بھی بیکار گئی بعد میں جب حقائق سامنے لائے گئے تو حکام نے معطلی کے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
