2022 HED News Latest News

  نئی اور پرانی سنیارٹی لسٹوں نے ابہام پیدا کیا  اصل صورتحال واضح ہو گئی سترہ نہیں ستاون سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے

ڈی پی آئی کے دستخطوں سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق کل 927 سیٹوں پر پرموشن ہو سکتی ہے نئی بیس اگست کو جاری ہونے والی لسٹ کےمطابق ایک سے تین سو اڑسٹھ تک کی خواتین ٹریننگ حاصل کر چکی ہیں جبکہ تین سو انہتر سے نو سو ستائیس  نمبرتک کی کی خواتین کی ٹریننگ کے لیے پی ایچ ای سی کو لکھا گیا ہے جو بیجز میں ٹریننگ کا بندوست کر رہا ہے

ایک لیٹر پہلے ڈی پی آئی آفیس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم احسن کے دستخطوں سے جاری ہوا جس میں یہ کہا گیا کہ ایک سے چار سو تک کے لوگ ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں اور چار سو ایک سے نو سو دس تک کی خواتین کو ٹریننگ دلوائی جائے گی ساتھ ہی ڈی پی آئی آفیس نے ایک اور لسٹ بیس اگست کو جاری کر دی اور ایک اور لیٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی پی آئی نے جاری کر دیا کہ مزید سترہ لوگ بھی شامل کر دئیے گئے ہیں لہذا نو سو سترہ تک ٹریننگ ہو گی ساری صورتحال نے ابہام پیدا کر دیے اب آج ڈی پی آئی کے اپنے دستخطوں سے جاری لیٹر نے سارے ابہام شکوک وشبہات دور کر دیے ہیں نئی صورتحال کے مطابق کل دستیاب سیٹیں نو سو ستائیس ہے ایک تا تین سو اڑسٹھ کی ٹریننگ ہو چکی ہے اور ان کے پرموشن کیسز تیار ہو رہے ہیں جبکہ تین سو انہتر سے نو سو ستائیس کی ٹریننگ کے لیے خواتین کے کوائف پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوا دیے گئے ہیں جو دو بیجز میں ان کی ٹریننگ شیڈول دے گا اور دو بیجز میں ان کی ٹریننگ مکمل کرئے گا ٹریننگ پچیس اگست سے شروع ہوگی شام پانچ بجے تک نامکمل کوائف ڈی پی آفیس کو ڈویژنل ڈائریکٹر ز نے فراہم کر دیے ہیں ہماری اطلاع کے مطابق پی ایچ ای سی نے ایک میل کے ذریعے لنک فراہم کر دئیے جن کو ابتک نہیں ملا انہیں کیے جا رہے ہیں

ڈی پی آئی کی جانب سے تازہ ترین لیٹر کی کاپی

Related posts

تعلیمی بورڈز میں 7 سیکریٹری اور3 کنٹرولرز کی خالی آسامیوں کے درخواستیں طلب

Ittehad

اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین نئے پپلا الیکشن کروانے پر معاہدہ طے پا گیا مشترکہ۔اعلامیہ جاری

Ittehad

پنجاب کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکولز چھ سے گیارہ ستمبر تک بند

Ittehad

Leave a Comment