دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ آگیگا کے مرکزی قائدین کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا بعد میں پریس کانفرنس کے ذریعے اس کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار) آج شام آگیگا رہنماؤں کی ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں کل دس فروری 2025 کے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا گیا اس سے قبل آگیگا کے مرکزی قائدین کا ایک اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی جانب سے آگیگا کے مطالبات پر دس دن کا وقت مانگا گیا اور ایک مزاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو آگیگا رہنماؤں سے مزاکرات کرئے گی فیصلہ ہوا کہ وقت دے دیا جائے اورکل کا دھرنا موخر کرکے بیس فروری 2025 تک لے جایا جائے
