2021 Latest News University / Board News

فپواسا کا آج پنجاب یونیورسٹی کے باہر احتجاج ملتوی

 فپواسا کے اعلان کے مطابق آج پنجاب بھر کے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کا احتجاج ہونا تھا مگر حکومت کے ساتھ ابتدائی گفتگو کے بعد حتمی فیصلے تک احتجاج ملتوی کر دیا گیا ہے فپواسا پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام نے میڈیا کے نام ایک پریس ریلیزز میں ایسا کہا گیافپواسا پنجاب کی ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس کے حوالے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس کے حوالے  سے دی جانے والی احتجاجی کال کے نتیجے میں، آج مورخہ 25 اگست  2021ء بہ روز بدھ  کو اعلی حکام    کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب محترمہ ارم بخاری اور سیکڑٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محترم  مجاہد شیر دل نے فپواسا پنجاب کے اعلی سطحی وفد  سے ملاقات کی جس میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  کے جاری کردہ  نوٹیفیکیشن کے حوالے سے جلد ہی وضاحتی/ترمیمی  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

 میٹنگ میں اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ  کل مورخہ 26 اگست کو مذاکرات کا اگلا  دور بھی سول سیکرٹیریٹ لاہور ہی میں منعقد ہوگا، جس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی شرکت کریں گے۔ 

حکامِ بالا کی یقین دہانی کے بعد  کل مورخہ 26 اگست 2021 ء کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لی جاتی ہے، 

Related posts

اسلام آباد میں کلاس پانچویں تک گرمی کی چھٹیاں۔سنئیر کلاسز  اور امتحانات کے اوقات آٹھ سے گیار ہ

Ittehad

پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈوں میں سہولت مراکز کا قیام

Ittehad

سکول اساتذہ گھروں میں رہ کر ان لائن تدریسی عمل سر انجام دیں گے

Ittehad

Leave a Comment