2021 HED News Latest News

لاہور ڈویژن کے اکتیس کالجوں کی پرنسپلشپ کے لیےموزوں امیدواران کی تلاش

ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے اپنے دائرہ اختیار میں تمام ڈپٹی ڈائریکٹروں ،تمام مردانہ و زنانہ پرنسپلوں ،کوئین میری کالج اور چونا  منڈی کالج کی پرنسپلز کا ایک ای میل خط بھجوایا ہے جس میں اکتیس کالجز کی لسٹ ہے جن میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں کے ساتھ انہیں یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے اہل امیدواران تک یہ معلومات پہنچائیں اور ان کی مرضی معلوم کر کے نئے طریقہ کار کے مطابق درج ذیل معلومات و دستاویزات دو دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کریں ذاتی انفارمیشن کا پرفارما ، امیدوار کاتفصیلی سی وی ،عملی تجربے کا سرٹیفیکیٹ،امیدوار کی مرضی کا سرٹیفیکیٹ، ایڈمنسٹریٹوپرفارما جو امیدوار نے خود پر کیا ہو اور اس پر دستخط بمعہ مہر ،تعلیمی اسناد /سرٹیفیکیٹ،پچھلے پانچ سال کی اے سی آرز کا سناپسس ۔تقرری آرڈرز برائے عملی تجربے کا ثبوت، سنیارٹی نمبر، نو ڈیمانڈ،نو انکوائری،نو اڈٹڈ پیرا سرٹیفیکیٹ ان تمام کے سات سات سیٹ فائل کو میں        آگر اس کالج میں کوئی امیدوار نہیں تو بھی نل کا سرٹیفیکیٹ دیں تمام امیدواران تک یہ معلومات پہنچائیں اور اس امر کا ریکارڈ حاصل کریں جنہوں نے پہلے سے درخواست دے رکھی ہے وہ نئے طریقہ کار کے مطابق درخواست دیں۔    آسامیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ میں 1 گورنمنٹ دیال سنگھ کالج ،گورنمنٹ اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج لاہور کینٹ،گورنمنٹ کالج شالا مار ٹاؤن لاہور ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ لاہور،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس باغبان پورہ لاہور۔                                زنانہ کالجز لاہور ڈسٹرکٹ۔             گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور 2-گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور 3– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی لاہور 4– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بلال گنج لاہور 5– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شالا مار ٹاؤن لاہور 6– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مانگا منڈی لاہور 7- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی لاہور 8- گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مصطفے آباد لاہور               ضلع قصور مردانہ۔     1- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹ رادھا کشن قصور 2– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفیٰ آباد قصور 3– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس قصور۔ ضلع قصور زنانہ۔     1- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین چونیاں 2– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مصطفے آباد قصور 3- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین پتوکی 4– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ رادھا کشن قصور 5- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین پھول نگر قصور 6– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین الیہ آباد قصور    ضلع شیخوپورہ مردانہ۔    1- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مریدکے 2– گورنمنٹ وارث شاہ ایسوسی ایٹ کالج جنڈیالہ شیر خان۔   ضلع شیخوپورہ زنانہ۔          1- گورنمنٹ وارث شاہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈیالہ شیر خان۔ 2گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین فیروز والہ 3– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نارنگ منڈی 4– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین صفدر آباد    ضلع ننکانہ مردانہ     1- گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ کوٹ 2– گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین فیض اباد     

Related posts

مجوزہ آئینی ترامیم اور طریق کار پر آپ کی مشاورت

Ittehad

گریجویٹ ڈگری میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لازم ۔۔ طالب علموں نے مسترد کر دیا

Ittehad

ڈاکٹر حافظ محمد رمضان کی قیادت میں پپلا وفد کا نوازشریف کالج سرگودھا کا دورہ

Ittehad

Leave a Comment