یہ تو کیہ دیا کہ جن کی ریٹائرمنٹ یکم جون کے بعد ہوئی ان کا یکم جون سے قبل کا پیریڈ سابقہ رولز کے تحت جبکہ بعد والے کی ادائیگی نئے رولز کے مطابق ہوگی مگر اس پیریڈ کے لیے چھٹی کو رفیوز کروانا ہوگا سابقہ تاریخوں سے چھٹی رفیوز کسے ہوگی طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا
جن کی سروس پندرہ ماہ سےکم رہ گئی ہےوہ کیسے ایل پی اراپلائی کریں اور رفیوز کا پروسیجر کیسےہوگا اس بارے میں خاصہ ابہام ہے
لاہور نمائندہ خصوصی ،، حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے یکم جون کو سرکاری ملازمین پر ایک معاشی بم گرایا اور لیو انکشمنٹ کو آخری تنخواہ کی بجائے گریڈ کی ابتدائی سٹیج سے منسلک کر دیا ایک مرتبہ تو سارے ملازمین سکتے میں ا گئے اور۔بھر سراپا احتجاج بن گئے جو تادم تحریر جاری ہے کچھ ملازمین۔کورٹس میں بھی گئے اور کورٹس۔ نےمقدمے کے فیصلے تک عمل درآمد روک بھی دیا مگر کون پروا کرتا ہے ملازمین حصول کے لیے اپلائی بھی کر رہے ہیں اور محکمے آرڈرز بھی جاری کردیے ہیں چند دن قبل اس کےعملی حصول میں حائل چند دشواریوں کی وضاحت محکمہ خزانہ نے کر بھیدی ہےکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا جتنا پیریڈ یکم جون 2023 سے قبل کا ہے اس کی پے منٹ سابقہ رولز کے تحت ہوگی جبکہ یکم جون کےبعد والے پیریڈ کی پے منٹ نئے رولز کے مطابق ہوگی جس کے لیے چھٹی اپلائی کرنا اوررفیوزل حاصل کرنا ضروری ہے گزری ہوئی چھٹی اپلائی کرنا اور رفیوزل حاصل کرنا کیونکر ممکن ہےاس کی سرکار کی جانب سے وضاحت ہونا چاہیے یہ بھی کہ جن کی مدت ملازمت ایک سے کم رہ ہے وہ اب پندرہ ماہ قبل کیسے چھٹی اپلائی کر سکتے ہیں اور افسران کیسے اس چھٹی پر رفیوزل دے سکتےہیں