2022 Latest News Press Releases

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز کا دورانیہ سنیارٹی اور میرٹ کے قتل عام کی یاد گار کے طور پر جانا جائے گا 

اپنے منظور نظر کو اپنے معتمد خاص کے ذریعے کس چالاکی مکاری اور عیاری کی حکمت عملی اپنائی گئی اس کا صرف ایک نمونہ پیش خدمت ہے 

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایک فیکلٹی کے ڈین کی بطور ممبر سینڈیکیٹ تقرری کا کیس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے انتہائی راز داری سے یہ پینل تیار کروا کر بھیجا جس میں  انکے چہیتے

ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کو واضح برتری دلوانے کے لئے، پینل میں شامل دیگر ڈینز میں ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری اور ڈاکٹر عامرہ رضا شامل ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کا نام نہایت چالاکی سے شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ باقی دونوں ڈینز کی سروس بطور ڈین بالترتیب دو ماہ اور آٹھ ماہ باقی رہ گئی ھے۔ سابق وائس چانسلر کی جانب سے سینیارٹی اور میرٹ کو دیگر معاملات کی طرح یکسر نظر انداز کیا گیا ھے۔

مذید یہ کہ ابھی چار فیکلٹی کے ڈینز کی تعیناتیاں ھونا باقی ھیں، جن میں چند سینئر موسٹ پروفیسرز کو دانستہ طور پہ سابقہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں ڈین بننے سے روکا گیا ھے، جو کہ اب تک التوا کا شکار ھے۔  

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ڈینز کی تقرری کے بعد میرٹ پر کیس دوبارہ بھیجا جائے اور پھر ڈین کے طور پر تقرری کے وقت حاصل کردہ نمبروں کے مطابق میرٹ پر سینئر پینل کو آگے بڑھایا جائے ۔ اساتذہ نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ کسی ڈین کی بطور ممبر سنڈیکیٹ تقرری کا استحقاق نئے آنے والے وائس چانسلر کا ھے کہ وہ میرٹ اور فٹنس پہ ایک سینئر پینل آف ڈینز کو سنڈیکیٹ کے ممبر کے طور پہ نامزد کرے اور جناب وزیر اعلی میرٹ پہ کسی ایک ڈین کی بطور ممبر سینڈیکیٹ تقرری کریں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ھے کہ ڈاکٹر ممتاز انور 2010 میں لیڈز یونیورسٹی برطانیہ کے جعلی تجربہ کا سرٹیفکیٹ لگا کر اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے اہل ھوئے، جس پہ انکے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا گیا اور سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد 2019 میں لیڈز یونیورسٹی سے ایک نیا تجربہ کا سرٹیفکیٹ منگوا کہ اپنے چہیتے ڈاکٹر ممتاز انور کو ان الزامات سے بری کرنے کی کوشش کی جبکہ یونیورسٹی کے ریکارڈ میں اصلی تجربہ کا سرٹیفکیٹ جو ڈاکٹر ممتاز انور کی بطور کلرک لیڈز یونیورسٹی میں تعیناتی کا تھا موجود ھے۔

وزیر اعلی پنجاب سے اساتذہ پنجاب یونیورسٹی کا مطالبہ ھے کہ اس میرٹ کے قتل عام اور سابقہ وائس چانسلر کی جانب سے اپنے چہیتوں کو نوازنے کے عمل کو روکا جائے اور مسلم لیگ نواز کا جو میرٹ پہ عمل داری کا اصول ھے اس پہ عمل کرتے ھوئے اس جانبدار سمری کو مسترد کیا جائے ۔

Related posts

ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خاں کے خلاف سٹاف کا مظاہرہ ۔الزامات کی بوچھاڑ۔تبدیل کرنے کا مطالبہ

Ittehad

حکم امتناعی کے باعث  خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا

Ittehad

پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھولنے کی دھمکی

Ittehad

Leave a Comment