2021 HED News Latest News University / Board News

ایمرسن کالج یونیورسٹی نہیں بنےگا غریب کے بچے کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیا جاےگا اساتذہ کا عہد

سو برس سے زائد تعلیمی خدمات سر انجام دینے والے تاریخ ساز ادارے کی شناخت ختم کرنے کی حکومتی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے  گا یہ بات گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کو یونیورسٹی بنانےکے اعلان پر اساتذہ اور طلباء نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت کرنے والوں نے اپنے خطاب میں کہی اساتذہ راہنماؤں کا خیال ہے کہ حکومت ایسا محض اپنے پیسے  بچانے کی خاطر اور دنیا کو یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھتی ہوئی دیکھانے کی خاطر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے بیوروکریسی سیاسی حکمرانوں کی ضعیف بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلوں کے ایسے حل  بتاتی رہتی ہے اور سیاست دان انہیں سود مند خیال کرتے ہوے ان پر عمل پیرا ہو جاتے ہیں مگر یہاں مسلہ قومی مستقل کا ہے تاریخی اہمیت کے نامور ادارے کو ایک گمنام یونیورسٹی میں تبدیل کر دینا قطعی موزوں نہیں غریب اور کم استطاعت رکھنے والے لوگ ان درسگاہوں سے سبسڈایذڈ ایجوکیشن تو لے رہے ہیں جو کسی خودمختار ادارے کی فیسوں کی متحمل نہ ہو   گی دوسری جانب  صرف بورڈ تبدیل کر دینے سے یہ یونیورسٹی نہیں بن جائے گی یونیورسٹی  کی تینوں ستون  کشادہ عمارات ،ساذ و سامان سے مزین لیبارٹریاں اور اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی یہاں کمزور ہوں گے جو کسی طور پر بھی بین الاقوامی معیار  سے مطابقت نہ کر سکے گی اہل دانش کی رائے ہے کہ اگر حکومت اس معا ملے میں سنجیدہ ہے تو الگ سے زمین لے کر اعلی درجے کی یونیورسٹی بنائے کالج اساتذہ بھر پور مدد کریں گے

Related posts

خود اختیاری ریٹائرمنٹ،عمر کی کم ازکم حد 55 سال مقرر

Ittehad

پرائیویٹ ایجوکیشن مافیا کو منہ کی کھانی پڑی ۔امتیاز احمد سو بھی باعزت بحال

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 33 مرد لیکچررز کی تعیناتی کی سفارش کر دی

Ittehad

Leave a Comment