2022 College News Latest News

بہترین استاد ،عمدہ گلوکار و موسیقار پروفیسر محمد علی کے اعزاز میں تقریب پزیرائی

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے شعبہ فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر و وائس پرنسپل محمد علی مدت ملازمت مکمل کر کے 31 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں ان کے ساتھیوں کولیگز اور ان کے چاہنے والوں نے ان کی بے پنا ہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں دیال سنگھ کالج کے موجودہ سٹاف ممبران کے علاؤہ کالج سے ماضی میں وابستہ رہنے والے ٹرانسفر ہو کر جانے والوں اور ریٹائر ہونے والے دوستوں کی ایک بڑی تعداد شریک محفل تھی پروفیسر موصوف نہ صرف ماہر طبعیات اور ایک عمدہ استاد ہیں ان کی ایک پہچان ان خوبصورت آواز اور آلات موسیقی سے عشق ہے بہت خوب گاتے ہیں اور بہت اعلی بجاتے ہیں اور اپنی اس صفت کی بنا پر مقبول ہیں اور سٹاف کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہوں نے اپنے دور ملازمت میں ان گنت محفل موسیقی سجائیں ان سے جدائی کے خیال سے دوست اداس ہو گئے  انہوں نے ایم ایس سی فزکس کے بعد سلیکشن بورڈ سے انیس سو ستاسی میں سلیکٹ ہو کر چھ اکتوبر انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرر طبعیات جوائن کیا تیرہ مئی دو ہزار پانچ کو ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے بہت محنتی اور لائق استاد تھے ان کے شاگرد ان سے پیار کرتے ہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انہیں مارچ دو ہزار سولہ کو ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دیا آج ان کے منعقدہ تقریب میں مقررین نے ان کی شخصیت کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بے حد سراہا اللہ انہیں صحت مند عمر خضر عطا فرمائے اور وہ ہنستے مسکراتے باقی رندگی بسر کریں

Related posts

جی سی یولاہور کے وائس چانسلرکو جان سے مار دینے کی دھمکی

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی، مرد سنیارٹی نمبر 966 تا 1300 تک اور خواتین اب 1110 تک

Ittehad

پے پروٹیکشن کمیٹی کا سات مارچ کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment