2022 Latest News Press Releases

محبت اور انقلاب کے شاعر پبلو نیرودہ کو خراج تحسین اور ترقی پسند ادیب عبد القیوم کی تقریب پذیرائی 

تقریب انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور نے 23 نومبر 2022 کو پاک ٹی ہاؤس میں منعقد کی جس میں ترقی پسند ادیب ،شعرا کرام ،افسانہ نگار اور نقادوں نے شرکت فرمائی صدارت نامور ترقی پسند ادیب جناب سعید احمد نے کی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر عبد القیوم   جنہوں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل محبت ،فطرت اور انقلاب کےشاعر پبلو نیرودہ کی منتخب نظموں کا ہسپانوی زبان سے براہ راست اردو میں ترجمہ کیا  ظفر علی خان اس تقریب کے دوسرے مہمان خصوصی تھے تقریب میں مقررین نے عظیم شاعر پبلو نیرودہ کی زندگی ان کی انقلاب کے لیے جدو جہد ان کی رومانوی شاعری ان کی فطرت کے مختلف پہلوؤں کی ترجمان شاعری اور ان کی انقلابی شاعری پر اپنے مقالات پیش کیے جن ادباء نے مقالے پڑھے ان میں پروفیسر اسلم طارق ،ڈاکٹر عالم خان ۔حسین مجروح ،نعیم بیگ ڈاکٹر امجد طفیل عابد حسین عابد اور عامر  بٹ نمایاں ہیں تقریب کے آخر میں صدر مجلس جناب سعید احمد نے صدارتی کلمات کہے اور اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا

Related posts

آگیگا کی تنظیم نو ،رخسانہ انور کو قائم مقام چیئرمین اور فائزہ رعنا سینئر وائس پریزیڈنٹ تعینات

Ittehad

ناموس اساتذہ پنجاب یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر خطرے میں

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی نے بجٹ خسارہ طالب علموں سے پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا 

Ittehad

Leave a Comment